شہباز حکومت اب تک سیلاب متاثرین میں کتنے ارب روپے تقسیم کر چکی؟

10shehbazfloodmadadarba.jpg

شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہو چکے، معاشرے کے تمام طبقات متاثرین کے لیے لحاف، کمبل اور گرم کپڑے عطیہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق کی وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت برطانیہ روانگی سے پہلے نور خان ایئربیس راولپنڈی پر سیلاب کی صورتحال اور سیلاب زدگان کیلئے جاری ریسکیو و امدادی کاروائیوں اور بحالی کے کام کے لائحہ عمل پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے اپیل کی کہ شدید بارشوں اور سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہو چکے، معاشرے کے تمام طبقات متاثرین کے لیے لحاف، کمبل اور گرم کپڑے عطیہ کریں۔

اجلاس میں این ایف آر سی سی کی طرف سے وزیرِ اعظم کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ تخمینے کے مطابق اب تک سندھ کے 23، بلوچستان کے 31 خیبر پختونخوا کے 17 اور پنجاب کے 2 اضلاع سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ اضلاع میں انفراسٹرکچر، جانی و مالی اور لوگوں کے روزگار کے نقصانات پر بھی بریفنگ دی گئی۔


وزیرِ اعظم کو تمام اداروں افواجِ پاکستان، پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کی طرف سے ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عطیہ دہندگان، مقامی اور بین الاقوامی این جی اوز اور معاشرے کے تمام طبقات سیلاب متاثرہ بچوں کی خوراک فراہمی کیلئے آگے آئے۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان عوام فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں اور اب تک سیلاب متاثرین میں 30 ارب روپے تقسیم کر چکے ہیں اور نقصانات کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، لاکھوں گھر تباہ ہو چکے، سیلاب متاثرین ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔ کمبل، لحاف، گرم کپڑے اور چھوٹے بچوں کو خوراک کی اشد ضرورت ہے۔

سیلاب متاثرہ بچوں کی نشوونما کیلئے دودھ اور خوراک کی اشد ضرورت ہے کیونکہ سردیوں کا موسم قریب آتا جا رہا ہے، متاثرین کو سرد موسم کی سختی سے بچانے کے لیے پیشگی انتظامات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ سمرقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقات میں انہیں سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف کے کاموں کے حوالے سے آگاہ کرنے کے ساتھ ان کی امداد کا بھی شکریہ ادا کیا تھا جبکہ بینظیر انکم سپورٹ کے علاوہ فی خاندان 25 ہزار روپے کی مالی امداد کے حوالے سے بھی بتایا تھا۔ افواجِ پاکستان، متعلقہ ادارے اور انتظامیہ سیلاب متاثرین کی بحالی کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جبکہ سیلاب متاثرین کے بجلی بل بھی معاف کر دیئے ہیں۔
 

thinking

Prime Minister (20k+ posts)
Half saman Jo bahir se aya tha wo Zardari ke dakao ke gudamo m ja chuka..Paisay cash shayad kam hi milay they.. Wo 70 wuzra ur showbazio par kharach ho gey..
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
اس چور ڈاکو ٹبر کے اس کنجر اعظم کے اکاؤنٹ میں کتنے گئے ہیں تاکہ ان حرام زادوں گشتی کے بچوں کی مزید جائیدادیں خریدی جائیں درلعنت چوروٗفراڈیو منی لانڈرو