شہبازگل کو اکیلا چھوڑنے پر تنقید پراسدعمر کی وضاحتیں

asdaahaiah.jpg


گزشتہ روز ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں فوادچوہدری اور اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کی اسکے بعد ڈاکٹرشہبازگل نے بھی میڈیا سے گفتگو شروع کی تو فوادچوہدری اور اسدعمر شہبازگل کو چھوڑ کر چلے گئے۔

اس پر سوشل میڈیاصارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا اور فوادچوہدری اور اسدعمر کو شدید تنقیدکا نشانہ بنایا، انکا کہنا تھا کہ اسدعمر اور فوادچوہدری کو یہ حرکت نہیں کرنی چاہئے تھی، انہیں شہبازگل کیساتھ ہی کھڑا ہونا چاہئے تھا۔

اس پر اسدعمر کو وضاحتیں دینا پڑگئیں، سوشل میڈیا پیغام میں اسدعمر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل چھوٹا بھائی بھی ہے اور پارٹی کا سرمایہ بھی. آج میڈیا ٹاک کے بعد وکلاء سے ملنا تھا جس کی وجہ سے سوال جواب کے لئے بھی نہیں رکے۔
https://twitter.com/x/status/1623714481527193601
اسد عمر کی وضاحت کو کچھ سوشل میڈیاصارفین نے قبول کیا اور کچھ نے مسترد کردیا، ان کاکہناتھا کہ محترم یہ صرف آج کا واقعہ ہی نہیں شہبازگل کی عدالت کی پیشی پہ بھی کوئی پارٹی رہنماساتھ نہیں ہوتا ایسا کیوں؟ کیا سارے اتنے مصروف ہوتے ہیں کہ شہباز گل کی پیشی پہ کوئی ساتھ جانے والا نہیں۔ایسی بھی کیا مصروفیت؟
https://twitter.com/x/status/1623886695388135429 https://twitter.com/x/status/1623884162104012801 https://twitter.com/x/status/1623821911582027780 https://twitter.com/x/status/1623780298570993664 https://twitter.com/x/status/1623760973277409282 https://twitter.com/x/status/1623786033958486017 https://twitter.com/x/status/1623761997085962240
 

Back
Top