
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کے امریکی دھمکی کے موقف کو تسلیم کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں اسمبلی میں پوری ذمے داری سے بات کررہا ہوں کہ پاکستانی سفیرنے کہا کہ میں نے خط میں دھمکی آمیز گفتگو کا بتایا۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی سفیرنے بتایا کہ مجھ سے جو بات چیت ہوئی وہ دھمکی آمیز تھی، لیکن اس میں سازش یا غداری کا عنصر کہاں سے آگیا؟
اس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آخر کار وزیراعظم شہبازشریف نے تحریک انصاف کا موقف تسلیم کرلیا ہے کہ دھمکی آمیز خط آیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہبازشریف نے کہا تھا کہ اگر ایسا خط ہوا تو وہ عمران خان کیساتھ کھڑے ہوں گے، اب کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے صحافی سلیم صافی جو اس خط کو جعلی کہتے رہے اور کہتے رہے کہ اگر خط اصلی ہوا تو وہ صحافت چھوڑدیں گے، کو بھی طنز کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اب سلیم صافی اپنی زبان پر قائم رہیں اور استعفیٰ دیں۔
اینکر غریدہ فاروقی نے اس پر تبصرہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تو پی ٹی آئی کے موقف کی ایک طرح سے تصدیق کر دی کہ امریکہ سے دھمکی آمیز خط آیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1523650838300073984
غریدہ فاروقی نے مزید لکھا کہ اب سیاسی اعتبار سے پی ٹی آئی اس “دھمکی” کو سازش یا مداخلت سے تعبیر کرے۔۔ یہ الگ بحث؛ لیکن حکومت نے تو خود ہی بذبانِ سفیر تسلیم کر لیا کہ “دھمکی” تھی۔۔۔
عابدعندلیب نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف نے پہلے خط دیکھنے سے انکار کیا تھا آج وہ کہتے ہیں خط میں دھمکی آمیز زبان استعمال ہوئی ہے اب سوال یہ ہے کہ شہباز شریف نے اس وقت کس کے کہنے پر خط کو جھوٹا کہا تھا ؟
https://twitter.com/x/status/1523877884347174914
فیضان نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف نے خود کہا تھا کہ اگر ایسا کچھ ہوا تو میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو جاونگا اور سلیم صافی صاحب کی صحافت کا کیا کرنا ہے اب؟؟؟
https://twitter.com/x/status/1523677819087507456
نادربلوچ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کہتے ہیں کہ عمران نیازی پاکستان کو عراق اور لیبیا بنانا چاہتا ہے، حقیقت یہ ہے کہ عراق اور لیبیا کی موجودہ صورتحال امریکی مداخلت تھی، اور پاکستان میں بھی امریکی مداخلت کا اعتراف کرلیا گیا ہے۔ اس مداخلت میں کون کون شامل ہے، قوم آگاہ ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523374251352281088
نسیم کھیڑا نے تبصرہ کیا کہ یہ اعترافی بیان ہے اب دیکھنا ہے کیا شہباز شریف اب استعفٰی دیتا ہے کیونکہ اسی فلور پر اس شخص نے کہا تھا اگر سازش یا مداخلت ہوئی تو فوری میں استعفٰی دوں گا
https://twitter.com/x/status/1523667754598817793
اسامہ غازی نے تبصرہ کیا کہ شہباز شریف مان گئے کہ دھمکی ملی تھی،گو کہ شہباز شریف نے عمران خان کی سازش کے الزام کو تسلیم کر ہی لیا!یعنی اعتراف جرم کرلیا!چلیں دیر آئے درست آئے
https://twitter.com/x/status/1523662499962228736
مجتبیٰ شرف نے شہبازشریف کاکلپ شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ خط بھی ہے اور اس میں دھمکی بھی آج شہباز شریف نے فلور پر مان لیا لیکن ٹوکریاں اب بھی نہیں مانیں گی
https://twitter.com/x/status/1523648589095788544
جہانزیب کا کہنا تھا کہ پہلے کہتے تھے کوئی خط نہیں، خط خود گھڑا گیا ہے، اگر ایسا خط ہوا تو ہم عمران خان کے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ پھر کہا خط میں کوئی دھمکی نہ تھی۔ آج امپورٹڈ وزیراعظم قومی اسیمبلی کے فلور پر کھڑا ہو کر مان رہا ہے کہ خط تھا اور اس میں دھمکی بھی تھی۔
https://twitter.com/x/status/1523645294831083522
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/im111h1.jpg