
تحریک انصاف کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں عمران خان کی تقریر پر تنقید کرنا شہباز شریف کو مہنگا پڑ گیا، معروف صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے بھائی نوازشریف اور بھتیجی مریم نواز سے کہیں کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک بیان جاری کر دیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے عمران خان کی تقریر پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر آپ نے بے تکی توجیہات تراشنا شروع کر دی ہیں۔ وہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508137888772681728
شہبازشریف نے مزید کہا کہ کسی شک یا غلطی میں نہ رہنا، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے قوم کو بے وقوف بنایا، کرپٹ ترین اور نااہل ترین حکومت بنائی۔
قائد حزب اختلاف کے اس بیان پر ہارون الرشید نے ان کے خوب لتے لیے اور انہیں جوابی طور پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ محترم شہباز شریف صاحب! ہار تو آپ چکے، ہاتھ میں آپ کے کشکول ہے۔
https://twitter.com/x/status/1508160329355862018
تجزیہ کار نے اپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ عمران خان تو اپنی غلطیوں کے باوجود آج قومی خود داری کا لہکتا ہو استعارہ لگتے ہیں۔ اپنے بھائی اور بھتیجی سے کہیے کہ سفاک قاتل نریندر مودی کے خلاف ایک بیان جاری کرکے عالمی اسٹیبلشمنٹ سے انحراف کی جسارت کریں۔