
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے افغانستان میں سیلاب متاثرین کیلئے بھیجی گئی امداد سوشل میڈیا پر مذاق بن گئی ہے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر افغانستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کی پہلی کھیپ آج پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے بھجوادی گئی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522811595880996864
وزیراعظم آفس کے مطابق ریلیف پیکج میں 100 ٹینٹس، 2 ٹن آٹا ، 1 ٹن چاول اور 450 کلوگرام چینی شامل ہے۔
سوشل میڈیا پر وزیراعظم کی جانب سے اتنی قلیل مقدار میں دوسرے ملک کے سیلاب متاثرین کو بھجوائی جانے والی امداد کے اقدام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ساڑھے چار بوریاں چینی اور ایک سو تمبو بھیج کر ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے، ایک ملک دوسرے ملک کو ساڑھے چار بوری امداد بھیج رہا ہے، بہتر ہوتا آدھا کلو دودھ بھی بھیج دیتے ۔
https://twitter.com/x/status/1523144903743528960
سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ ہماری امپورٹڈ حکومت نے اس مقدار میں پڑوسی ملک امداد بھیج کرملک کو شرمندہ کردیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523253300057227265
اظہر مشہوانی بولے 10 بوری چاول،20 بوری آٹا اور ساڑھے چار بوری چینی ، اس بھکاری کو شرم نہیں تو دفتر خارجہ والے ہی شرم کرلیتے۔
https://twitter.com/x/status/1523240982934089732
ایک صارف نے کہا کہ ایک کلو چائے کی پتی، آدھا کلو گرم مصالحہ ایک روح افزا کی بوتل اور ایک تربوز بھی ڈال دیتے تاکہ امدادی پیکج پورا ہو جائے۔
https://twitter.com/x/status/1523163627666427904
رانا عمران سلیم بولے کہ اتنی امداد بھیجتے ہوئے شرم کرنی چاہیے، آپ حکومت پاکستان ہیں اتنی امداد تو کسی آڑھتی سے کہتے تو وہ بھیج دیتا۔
https://twitter.com/x/status/1523163227818975234
تحسین باجوہ نے کہا کہ سٹی ناظم سطح کے شخص کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے، کبھی کپڑے بیچ کر آٹاخرید رہا ہے تو کبھی صفائیاں چیک کررہا ہے اور کبھی ساڑھے چار بوری چینی دے کر ڈھنڈورا پیٹ رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1523153017670975493
اویس یوسف نے کہا جتنے کا سامان ہے اتنے پیسوں کا تو ایئر فورس کا خصوصی طیارہ پیٹرول پھونک دے گا۔
https://twitter.com/x/status/1523150425536360448
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14PMshehbazafghanaid.jpg