
وزیراعظم شہباز شریف کی مریم نوا ز کے داماد سے متعلق گفتگو کی مبینہ آڈیو ٹیپ سامنے آگئی ہے جس میں ایک شخص سے گفتگو میں مبینہ طور پر شہباز شریف کو بتایا جارہا ہےکہ مریم نواز اپنے داماد کیلئے بھارت سے پاور پلانٹ درآمد کرنے کا کہہ رہی ہیں۔
اسکے علاوہ وزیرِ اعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزراء کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو گئی۔ آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزراء پی ٹی آئی اراکینِ اسمبلی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں جس میں وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰه، خواجہ آصف، ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں طلعت حسین کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لیک سے پتا چلا کہ کہ پی ایم آفس مکمل طور پر بگڈ ہے ۔دوسرا پاکستان کے کسی وزیراعظم کی کوئ بات چیت محفوظ نہیں۔ تیسرا بگ کیا مواد لیک کرنے میں کوئ رکاوٹ یا ہچکچاہٹ نہیں صرف موقع کی مناسبت درکار ہے
https://twitter.com/x/status/1573752345032364033
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس بگنگ کو روکنے والے تمام ادارے ناکام ہیں اور مزید لیکس ہوں گی۔
ایک اور ٹوئٹر پیغام میں طلعت حسین نے لکھا کہ شہباز حکومت آیڈیو لیکس تہلکہ خیز ہیں۔ وزیر اعظم کو دی گئی رپورٹ کے مطابق جاسوسی کے عمل میں دوسرے طریقوں کے علاوہ موبائل کے سپیکر کے ذریعے بات چیت سنی اور ریکارڈ کی گئی۔
https://twitter.com/x/status/1573911033520979969
انہوں مزید کہا کہ اگر یہ کسی فرد یا گروہ نے کیا ہے تو اس سے خطرناک اور کیا ہو گا۔ اور اگر اندر سے ہوا تو وہ اس سے بھی برا۔
غریدہ فاروقی کا اس پر کہنا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس انتہائی سنگین سیکورٹی مسئلہ ہے۔ اس کی فوری اور کڑی تفتیش لازم ہے اور حقیقت عوام کے سامنے لائی جانی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1573930244729610240
ان کا مزید کہنا تھا کہ کن عناصر نے یہ کام کیا ہےاور اس کا مقصد کیا ہے۔ یہ مخصوص جاسوسی کب سے ممکن پائی ہے؛ کئی اھم سوالات ہیں جنکا براہِراست تعلق ملکی سلامتی سے ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/talh1111h1.jpg