
موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے شروع کیا گیا بھنگ پالیسی اور کاشت سے متعلق منصوبہ ڈراپ کر دیا۔ وفاقی حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے یہ منصوبہ کابینہ کی منظوری کے بغیر شروع کر دیا تھا۔
وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی آغاحسن بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یہ منصوبہ کابینہ میں لائے بغیر پی ایس ڈی پی میں شامل کیا تھا۔ اس لیے اسے روک دیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ نئی حکومت نے بجٹ میں بھنگ کی کاشت کا منصوبہ ڈراپ کردیا ہے کیونکہ۔ پی ٹی آئی حکومت نے وفاقی کابینہ سے بھنگ پالیسی کی منظوری نہیں لی تھی اور ویسے ہی پی ایس ڈی پی میں بھنگ کا منصوبہ رکھ دیا تھا۔
وفاقی وزیر نے سوال اٹھایا کہ کابینہ نے پالیسی کی منظوری نہیں دی تو منصوبہ پی ایس ڈی پی میں کیسے شامل ہو سکتا تھا، بھنگ کی کاشت حساس معاملہ ہے جسے باریک بینی سے دیکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوانوں میں منفی اثرات پڑ سکتے تھے، جلد بازی کے بجائے تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد منصوبے کی منظوری ہونی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/bhang-ak11.jpg