
تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین کے صاحبزادے علی خان ترین چینی بحران کے حوالے سے تحریک انصاف حکومت کے اقدامات کی تعریف کرنے لگے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق علی خان ترین نے ٹویٹر پر ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے گنے کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو بروقت ادائیگیوں کے حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1517199505615167488
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں علی خان ترین نے کہا کہ اگرچہ پی ٹی آئی کی حکومت نے چینی کی فروخت اور امپورٹ کے معاملے پر شدید بدانتظامی کا مظاہرہ کیا مگر یہ بھی سچ ہے کہ اس حکومت کے دور میں یہ بھی یقینی بنایا گیا کہ کسانوں کو بروقت ادائیگیاں کی جائیں۔
علی ترین نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے کسانوں کو وقت پر ہی ان کی پوری رقم مل گئی جس سے وقت پر ادائیگیاں کرنےوالی اور نہ کرنے والی شوگر ملوں کے درمیان مقابلے کیلئے کھیل کے میدان کو برابر کرنے میں مدد ملی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15alitareentareefkhan.jpg