
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ اور برطانیہ کی عمران خان کینسر اپیل نے جنگ گروپ کو جھوٹی خبر نشر کرنے پر قانونی نوٹسز بھجوادیئے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شوکت خانم کے آفیشل ہینڈل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک نیوز رپورٹ میں بے بنیاد اور جھوٹے الزامات عائد کرنے پر شوکت خانم میوریل ٹرسٹ نے گزشتہ ہفتے جنگ گروپ کو ایک قانونی نوٹس بھجوادیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز برطانیہ میں عمران خان کینسر اپیل کے نام سے قائم کردہ ادارے کو عطیات دینے والے افراد نے بھی جنگ کو ایک قانونی نوٹس بھجوایا ہے جس میں انہوں نے ہتک عزت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1496119929401405449
شوکت خانم کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کسی بھی خیراتی ادارے خصوصا جس پر عوام بھروسہ کرتے ہوں، کے خلاف جھوٹے الزامات یا بے بنیاد پراپیگنڈہ زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہوتا ہے۔




واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنگ گروپ کی جانب سے نشر کردہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کو دیئے جانے والے عطیات کو تحریک انصاف میں بطور پارٹی فنڈز استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن میں جن لوگوں کی جانب سے پارٹی کو ملنے والے عطیات کی فہرست جمع کروائی گئی ان میں سے 35 فیصد نے دی نیوز کو جواب دیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے بجائے شوکت خانم کو عطیات دیئے تھے جبکہ صرف 27 فیصد نے جواب میں کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف کو فنڈز دیئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shaukt11211.jpg