
وزیراعظم آفس کی جانب سے وزارت خارجہ کو اہم ٹاسک دیا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی 3 اہم ممالک چین، روس اور بھارتی حکام کے ساتھ علیحدہ ملاقاتیں کرائی جائیں جس میں وزارت خارجہ ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم آفس کی جانب سے ثمرقند میں16-15 ستمبر کو ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے متعلق اہم ٹاسک دیا گیا ہے کہ خطے کے 3 اہم ممالک چین، روس اور بھارت کے ساتھ ملاقاتیں شیڈول کرائی جائیں تاہم ابھی تک تینوں ممالک کی جانب سے کسی نے مثبت جواب نہیں دیا۔
https://twitter.com/x/status/1569933826020753409
واضح رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس ایشیا کے خطے کا ایک بڑا فورم ہے۔ اس حوالے سے وزیراعظم دفتر نے وزارت خارجہ کو ٹاسک دیا کہ تینوں ممالک کی اہم شخصیات کے ساتھ شہبازشریف کی بطور خاص ملاقاتیں کرنے کا بندوبست کیا جائے۔ جس کیلئے کئی روز پہلے ہدایات دی گئی تھیں تاہم ابھی تک اس کے لیے کوششیں ہی کی جا رہی ہیں۔