
شمالی کوریا کی حکومت نے سابق سپریم لیڈر کی برسی کے موقع پر ملک میں 11 روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے جس دوران ملک میں شراب نوشی اور ہنسنے پر پابندی ہوگی۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ سابق سپریم لیڈر کم جونگ ایل کی 10 ویں برسی کی مناسبت سے کیا ہے ، فیصلے کے مطابق 11 روزہ سوگ کے دوران ملک میں شراب نوشی، تفریحات اور ہنسنے پر واضح طور پر پابندی ہوگی۔
برطانوی خبررساں ادارے ٹیلی گراف کے مطابق 17 دسمبر کو برسی کے روز شمالی کوریا میں اشیاء خوردونوش کی خریداری پر بھی پابندی عائد رہی۔
ریڈیو فری ایشیاء (آر اے ایف ) نے فیصلے کے حوالے سے شمالی کوریا کے شہر سینوئجو کے رہائشیوں سے گفتگو کی ، شہریوں نے بتایا کہ سوگ کے دنوں میں ہم پر تفریحی سرگرمیوں، ہنسنے، شراب نوش کرنے کی پابندی عائد کی گئی ہے، اس سوگ کے دنوں میں اگر شمالی کوریا میں کسی کی موت واقع ہوجاتی ہے تو اس کی موت پر اونچی آواز میں رونے پر بھی پابندی عائد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لوگ اس دوران اپنی سالگرہیں اور دیگر تہوار بھی نہیں مناسکتے،کسی شخص کی موت واقع ہونے پر سوگ ختم ہونے سے پہلے اس کی لاش کو دوسری جگہ منتقل نہیں کرسکتے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6sklaughban.jpg