
سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی انتظامیہ نے فاسٹ باؤلر شعیب اختر کیساتھ پروگرام میں پیش آنیوالے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور انکوائری کمیٹی قائم کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر کے ساتھ گزشتہ روز اینکر نعمان نیاز نے ہتک آمیز رویہ اپنایا جس پر سوشل میڈیا صارفین اور مختلف صحافیوں نے نعمان نیاز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نعمان نیاز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
جس پر پی ٹی وی انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی قائم کردی جو شعیب اختر اور میزبان نعمان نیاز کے درمیان پیدا ہونیوالی صورتحال پر تحقیقات کرے گی۔
تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہوگا جس میں پی ٹی وی کے پروگرام کے متعلقہ کلپ کا مکمل جائزہ لیا جائے گا جبکہ شعیب اختر اور نعمان نیاز کا بھی بیان ریکارڈ کرائے جانے کاامکان ہے
https://twitter.com/x/status/1453277456111177730
دوسری جانب ن اس معاملے پر ڈاکٹر نعمان نیاز بالکل بھی شرمندہ نہیں،انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ایک طرف کی کہانی ہمیشہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ ہم طویل عرصے سے دوست ہیں، میں ہمیشہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1453131422617718785
ڈاکٹر نعمان نیاز نے مزید لکھا کہ میں حیران ہوں کہ کیسے کوئی شعیب اختر کو صرف ایک اسٹار کے طور پر یاد کر سکتا ہے، وہ تو ’بیسٹ آف دی بیسٹ‘ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے، شعیب اختر ملک کے لیے جو اعزازات لائے ان سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سرکاری ٹی وی پر ورلڈکپ ٹرانسمیشن کے دوران شعیب اختر اور پی ٹی وی سپورٹس کے میزبان نعمان نیاز میں نوک جھونک ہوئی شعیب اختر نے لائیو شو میں حارث روف کی کارکردگی کی خوب تعریف کی جو میزبان اینکر نعمان نیاز کو پسند نہ آئی۔
گفتگو کے دوران اینکر نے شاہین شاہ آفریدی کا ذکر کیا تو شعیب اختر نے کہا کہ وہ حارث رؤف کی بات کررہے ہیں جس پر اینکر غصے میں آگئے اور لائیو پروگرام میں شعیب اختر کو شو سے جانے کا کہا اور فوری طور پر بریک لے لی۔
بریک کے بعد شعیب اختر نے لائیو پروگرام کے دوران سرکاری ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ptv-shoaib-nauman211.jpg
Last edited by a moderator: