
پاکستان تحریک انصاف کے خلاف سرکاری و نجی ٹی وی چینل پر ایک مہم زور وشور سے جاری ہےجس میں پی ٹی آئی کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ کے مطالبے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی اور نجی خبررساں اداروں پر ایک مہم چلائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو جانتے بوجھتے آگ لگانے والے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر شکوہ کیسے کرسکتے ہیں؟ 9 مئی کی ذمہ دار سیاسی شرپسند پارٹی کس منہ سے لیول پلیئنگ فیلڈ مانگ رہی ہے۔
اس مہم میں مزید کہا گیا ہے کہ غنڈہ گردی،دہشت گردی،بدامنی، جلاؤ گھیراؤ اور لوٹ مار میں ملوث افراد، شہداء کی یادگاروں کو سرعام نذر آتش کرنے والے انتشاریوں کو کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے؟
https://twitter.com/x/status/1743582825968738808
سرکاری و نجی ٹی وی چینل پر ایک سیاسی جماعت کے خلاف اس مہم پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں، پی ٹی آئی رہنما اور صحافیوں نے اس اقدام کو صحافتی اقدار کے منافی قرار دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فلک جاوید خان نے کہا کہ قوم کا پیسہ لگاکر جھوٹا بیانیہ بنایا جاتا ہے اور اگلا ایک آرٹیکل لکھتا ہے اور سارا بیانیہ وڑ جاتا ہے اور پھر ان کی چیخیں مریخ تک سنائی دیتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1743604548071989411
صحافی عمر انعام نے کہا کہ گزشتہ 20 ماہ میں ملک کو سب سے زیادہ آگ بکاؤ میڈیا نے لگائی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1743603522497572896
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ وقار ملک نے کہا کہ نگراں حکومت کے ہوتے ہوئے ٹیکس کے پیسوں سے سرکاری ٹی وی پر ایک سیاسی جماعت کے خلاف ایسی جھوٹی مہم کیسے چلائی جاسکتی ہے؟ یہ تو عمران خان کے آرٹیکل نے تصدیق کردی ہے کہ پی ٹی آئی کو الیکشن میں فیلڈ نہیں دی جارہی۔
https://twitter.com/x/status/1743606574403276840
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ارسلان بلوچ نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے بہت سے سوالات اٹھائے اور کہا کہ سانحہ 9 مئی کی ایک انکوائری ہونی چاہیے جس میں دونوں جانب کا موقف سنا جائے اور شواہد پیش کیے جائیں۔
https://twitter.com/x/status/1743601549450867146
ایک صارف نے کہا کہ قوم کے پیسوں سے پی ٹی آئی کیخلاف ریاستی چینل پر منفی مہم چلائی جارہی ہے اور ہمیں کہاجارہا ہے کہ تم سوشل میڈیا بھی نا چلاؤ۔
https://twitter.com/x/status/1743601732934943151
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9ptiidicumentrory.png