
جیونیوز کے خصوصی تجزیہ کار محمد صالح ظافر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے شاہ محمود سمیت نو ایم این ایز کا قومی اسمبلی سے ڈی سیٹ ہونیکا امکان ہے۔
محمد صالح ظافر کے مطابق قومی اسمبلی نے سابق حکمران جماعت پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کر دیا،جنہوں نےعمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی گنتی سے قبل 9 اپریل کی شام کو آواز کے ذریعے اپنے استعفے ایوان میں پیش کیے تھے۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سیکرٹریٹ کے اعلیٰ ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور کم از کم آٹھ ارکان کی آواز اور ویڈیوز شناخت کے ساتھ ایسے پائے گئے ہیں جنہوں نے ہاؤس چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ذرائع کے مطابق اگر ضروری ہوا تو ان کے آڈیوز اور ویڈیوز کو مزید تصدیق کے لیے فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیجا جا سکتا ہے،اسپیکر راجہ پرویز اشرف آئندہ مالی سال کا بجٹ ایوان سے منظور ہونے کے فوری بعد ان کے استعفوں کی منظوری کا اعلان کریں گے۔
امکان ہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کے بعد منظوری کا اعلان جولائی کے پہلے ہفتے میں ہو جائے گا،کم از کم تین سابق وفاقی وزراء اور ایک وزیر مملکت کو واضح طور پر سنا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی آواز میں استعفیٰ دے کر ایوان چھوڑنے کا اعلان کر رہے ہیں،یہ اسپیکر پر واجب ہے کہ وہ مزید تصدیق کے بغیر ان کا استعفیٰ قبول کریں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6shahmahmoodresign.jpg