ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے محمد رضوان بہترین چوائس: سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم
سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم کے تینوں فارمیٹس سے دستبردار کےبعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کے لیے شان مسعود اور ٹی ٹوینٹی ٹیم کی قیادت کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا تھا۔
ورلڈکپ ایونٹ کے دوران ہی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں کہ سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی اپنے داماد کو قومی ٹیم کا کپتان بنوانا چاہتے ہیں جس کے لیے وہ لابنگ کر رہے ہیں جس پر شاہد آفریدی نے خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1724803319087178155
شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تنقید کی تھی کہ ٹیم کا کپتان کو اتنی جلدی بدلنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے بھی مجھ سے پوچھا تھا کہ کیا ٹیم کے کپتان کو بدلنا چاہیے جس پر میں نے کہا کہ بابر کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان رہنے دیں ابھی تبدیل نہ کریں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ کے لیے اگر نئے کپتان کی ضرورت تھی بھی تو محمد رضوان موجود ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھی مجھے بلایا تو ان سے بھی یہی کہا تھا کہ بابر اعظم کو ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے نہ ہٹائیں ابھی انہیں چلنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ محمد رضوان آئی پی ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جو سب کو ساتھ لے کر چلنا جانتے ہیں۔ میں ہمیشہ سے ہی محمد رضوان کے حق میں تھا اور یہی کہا تھا کہ ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کی قیادت کے لیے محمد رضوان کو منتخب کرنا چاہیے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو ٹی ٹوینٹی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ میرا نہیں چیئرمین پی سی بی اور ڈائریکٹر محمد حفیظ کا ہے، میں کبھی بھی ان چیزوں میں نہیں پڑا۔ شاہین آفریدی سے میرا رشتہ ایسا ہے کہ لوگ سمجھیں گے کہ میں اس کے لیے لابنگ کر رہا ہوں لیکن میں حلفیہ کہہ سکتا ہوں میں کبھی ان چیزوں میں نہیں پڑا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے ایسے کسی معاملے میں پڑنے کا شوق نہیں ہے اور اگر میرا بورڈ کے ساتھ کوئی چکر ہوتا تو میں پی سی بی چیئرمین کے خلاف باتیں نہ کر رہا ہوتا۔ شاہین آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کی کپتانی دلوانے کے لیے نہ ہی سپورٹ کیا اور نہ ہی کوئی لابنگ کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/afridi-khan-one-as.jpg
Last edited by a moderator: