
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کی جانب سے پروگرام بند کرنے کیلئے پریشر ڈلوانے کیلئے پریشر ڈلوانے سے متعلق دعویٰ پر ردعمل دیدیا ۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر حماد اظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کل رات شازیب خانزادہ نے اپنے پروگرام میں کہا کہ اس کے پروگرام کو بند کرنے کے لئے کوئی بڑا پریشر ڈالا گیا اور یہ فاشزم ہے۔ میں نے جیو انتظامیہ سے آج پوچھا کے کس نہ اور کب یہ پریشر ڈالا؟
https://twitter.com/x/status/1461392097471254533
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیو کی انتظامیہ کی جانب سے تو جواب میں مجھے ڈاکٹر شہباز گل کی نیچے درج ٹویٹ کا حوالہ دے دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1461660729115828227
ڈاکٹر شہباز گل کی جو ٹویٹ انہوں نے ری ٹویٹ کیا اس میں ان کا کہنا تھا کہ میں جیو کی سنئیر ترین مینجمینٹ کو بار بار یہ آفر کر چکا ہوں کہ آئیں پٹرولیم منسٹری سے لائیو پروگرام کریں۔آپ بھی آئیں ایکسپرٹ بھی اور حماد اظہر بھی اور آپکا اینکر بھی لیکن ٹیلی پرامپٹر کے بغیر۔
ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ بد قسمتی سے اس آفر سے خانزادہ بھاگ جاتے ہیں۔کیوں کہ ایجنڈا ایکسپوز ہو گا، پھر سے آفر موجود ہے۔
https://twitter.com/x/status/1459525360052314125
یادرہے کہ شاہزیب خانزادہ کی جانب سے ایل این جی معاہدوں کے حوالے سے پروگرامز پر حماد اظہر نے ردعمل دیتے ہوئے انہیں چیلنج کیا تھا کہ وہ کسی نیوٹرل اینکر کے ہمراہ ایک پروگرام کریں اور حماد اظہر کا سامنا کریں۔
https://twitter.com/x/status/1461609574813900804
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7hamad.jpg