شاہدخان عباسی کیخلاف کون ڈٹ گیا؟ نیب یا کوئی اور؟

2abbasinabaar.jpg

ایل این جی ریفرنس میں نیب ایک بار پھر ڈٹ گیا ہے اور احتساب بیورو نے واضح کیا ہے کہ اس کے پاس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

نیب نے عدالت میں بتایا کہ اس کے پاس شاہدخاقان کے خلاف ایسے شواہد ہیں جنہیں ٹھکرایا نہیں جا سکتا۔ ان شواہد سے ثابت کیا جا سکتا ہے کہ شاہد خان ایل این جی ریفرنس میں قصور وار ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ اگر اس عدالت کا اختیار نہیں تو کسی اور فورم پر بھیجا جائے جہاں شاہد خاقان کے خلاف یہ ریفرنس چلایا جا سکے۔

https://twitter.com/x/status/1617762629107449857
تاہم مسلم لیگ ن کی حکومت کی موجودگی میں اہم پارٹی رہنما کے خلاف نیب کی دیدہ دلیری دیکھ کر صارفین سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا یہ نیب ڈٹ گیا ہے یا کوئی اور ڈٹ گیا ہے؟

https://twitter.com/x/status/1617779342217707520
محمد زمان نے کہا اس بے چارے کو ایک بار پھر نواز شریف اور مریم نواز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرنا ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1617784837053743104
ارم زعیم نے کہا شاہد خاقان نے مزید جمہوریت اور اصول پسندی کی باتیں کی تو نیب کے ساتھ ساتھ ایف آئی اے بھی ڈٹ جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1617790176599900160
صحافی احمد نورانی نے کہا یہ شریفوں کی کُل اوقات ہے۔ میں تسلیم کرتا ہوں کہ مجھے ان کے اس حد تک گِر جانے کی توقع کبھی بھی نہ تھی۔

https://twitter.com/x/status/1617769656630272002
حماد احمد نے کہا یعنی اب سیاست دانوں کو ناراض ہونے کا بھی حق نہیں۔

https://twitter.com/x/status/1617774276148596736
سعید بلوچ نے کہا پہلے مفتاح اسماعیل کے خلاف پارٹی نے کارروائی کا فیصلہ کیا اب شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب کیس چلانے کا کہہ رہا ہے، اس وقت نیب ن لیگ کے ڈائریکٹ کنٹرول میں ہے، اگر نیب پراسیکیوٹر یہ بیان دے رہا ہے تو اس کا مطلب ہے شریف خاندان نے اختلاف رائے کرنے والوں کو سبق سکھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1617775035158269952
 

Raja sb

Politcal Worker (100+ posts)
یار اس آزادی کی لعنت سے تو انگریز کی غلامی ہی اچھی تھی۔ کم از کم وہ بے غیرت نہیں تھے۔ ان کے کچھ نہ کچھ اصول تو تھے۔