
شاہدآفریدی کو شہبازشریف کی جانب سے 5 کروڑ روپے کا چیک ملنے کی خبریں وائرل ہو رہی ہیں، جب کہ یہ چیک انہیں 2017 میں شہبازشریف کی جانب سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب دیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیسے شاہدآفریدی کے فلاحی ادارے آفریدی فاؤنڈیشن کو دیئے گئے تھے۔ یہ پیسے حکومت پنجاب کی جانب سے تھرہسپتال کیلئے عطیہ کیے گئے تھے جس کا چیک وصول کرتے ہوئے شاہدآفریدی کی شہبازشریف ودیگر کے ہمراہ تصاویر بھی موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/920188309434961920
تاہم آج کل شاہدآفریدی عمران خان پر تنقید کر رہے ہیں اور وزیراعظم شہبازشریف کی تعریفوں کے پُل باندھ رہے ہیں، حتیٰ کہ انہوں نے شہبازشریف کو بہترین منتظم قرار دیا ہے۔ سابق کرکٹر کے عمران مخالف بیانات پر ان پر بہت تنقید کی جا رہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1522617765269368832 https://twitter.com/x/status/1522900710408560643 https://twitter.com/x/status/1522905141384462342 https://twitter.com/x/status/1522867394498207744
سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا ہے کہ شاہد آفریدی نہیں 5 کروڑ کا چیک بول رہا ہے جو انکی فاؤنڈیشن کو دیا گیا تھا۔
ادھر شاہد آفریدی نے حالیہ تنقید کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا کہ بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی لیکن بطور وزیراعظم ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا ان کا حق ہے۔
شاہد آفریدی نے یوٹیوب چینل پر کہا کہ اختلاف رائے کا احترام کرنا مہذب معاشرے کی نشانی ہے،شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے کی مبارک بادی دی تو جانتا تھا کہ مجھ پر تنقید ہوگی،ایک دوسرے سے اختلافات رکھیں لیکن اسے نفرت میں نہیں بدلنا چاہیے۔انہوں نے کہا عمران خان ہمیشہ میرے آئیڈیل رہے ہیں، ان کو دیکھ کر کرکٹ شروع کی،1992ورلڈ کپ ہماری یادیں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sgagu1u1u1.jpg