شارخ خان کے بیٹے کو گرفتار کرنیوالے افسر کی جاسوسی؟ افسر کے انکشافات

SSGza6F.jpg


آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر کی جاسوسی۔۔ سیکیورٹی مانگ لی

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو گرفتار کرنے والے افسر نے انکشاف کیا ہے کہ کئی روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے،آریان خان کو منشیات کیس میں گرفتار کرنے والے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڈے نے ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے کہ گزشتہ کچھ روز سے ان کا پیچھا کیا جارہا ہے۔


افسر سمیر وانکھیڈے کا کہنا ہے کہ اپنی والدہ کی قبر پر جاتے ہوئے احساس ہوا کہ کوئی مسلسل میرے پیچھے آرہا ہے، مجھے شک ہے کہ میری جاسوسی کی جارہی ہے،پولیس کے دو افسران کے ہمراہ دو افراد ان کے قبرستان جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی ساتھ لے گئے،سمیر وانکھیڈے نے اپنے دعوے کو ثابت کرنے کے لیے پولیس کو ثبوت بھی پیش کردیئے ہیں،سمیر نے اپنے اور اہلخانہ کیلئے سخت سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ممبئی سیشن کورٹ نے کروز شپ منشیات کیس میں کی درخواستِ ضمانت مسترد کرچکی ہے، درخواستِ ضمانت کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی تھی،ممبئی سیشن کورٹ نے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کو منشیات کیس میں بدھ تک اپنا جواب جمع کروانے کا حکم دیا ہے،نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے اس کیس میں اب تک 20 افراد کو گرفتار کرلیا ہے،این سی بی نے کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارکر آریان سمیت 18 افراد کو حراست میں لیا تھا۔
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
تیرا پیچھا کرنا اے . ماما تو ا ایس ا کا جاسوس پکڑ لیا ہے. بچے کو چرس پیتے پکڑ کر آویں ہوا میں اچھل رہا ہے
 

kayawish

Chief Minister (5k+ posts)
is ki maa ki Qabar kaha se paida huwa ? officer is hindu so he didnt burned his mom dead body ?
 

Back
Top