ایک زمانہ تھا .کراچی کا ایئر پورٹ بہت بزی ہوا کرتا تھا ..وہی کراچی جو کہ پاکستان کا حصہ ہے ..دنیا بھر کی ایئر لائینز یہاں ٹرانزٹ کرتی تھیں ..جس سے معقول آمدنی ہوتی تھی ..پھر ہمارے پنجابی چیف منسٹر کو شوق چرایا ..حب ال لاہوری کا .لازمی مرکز میں بھی انہی کو ہی حکومت ہو گی ...انہوں نے لاہور کے ایئر پورٹ کو ٹرانزٹ ایئر پورٹ قرار دے دیا ..اب غیر ملکی جہازوں کو کراچی نہیں لاہور جانا پڑتا ..جو کہ الٹا پڑتا تھا ...لاہوری چیف منسٹر کا خیال تھا کہ آمدنی کراچی کیوں ...لاہور کیوں نہیں ...نتیجہ ....تمام غیر ملکی ائیر لائنز نے ٹرانزٹ انڈیا میں بنا لیا ..کیونکہ لاہور انکو آوٹ آف وے پڑتا تھا ....اب دونوں ایئر پورٹ پر الو بولتے ہیں ..پوری کھانے کے چکر میں ملک کا نقصان کروا دیا ....
ایسے میں آپ خود بتائیں کہ ان کے ہر اقدام پر شک کیوں نہ کیا جائے .
کونسی انٹرنیشنل فلائٹس پہلے لاہور آتی ہیں پھر کراچی جاتی ہیں یا اب آپکے مطابق پہلے انڈیا جاتی ہیں اور پھر پاکستان آتی ہیں؟؟ آپکے کہنے کا مطلب ہے کہ پہلے پشاور، لاہور اور وسطی پنجاب کے مسافر کراچی جائیں اور پھر جہاں جانا ہے وہاں جائیں ؟؟ لاہور اور کراچی ایئر پورٹ کی ٹریفک پشاور ،ملتان، راولپنڈی ، فیصل آباد اور سیالکوٹ ائیرپورٹس کے انٹرنیشنل سٹیٹس مل جانے کی وجہ کم ہوئی ہے اور ٩-١١ کے بعد سکیورٹی کی حالت خراب ہونے سے ہوئی ہے ،
اب آتے ہیں موضوع کی طرف ، میرے نزدیک اگر یہ پراجیکٹ صرف ٹرانزٹ ٹریڈ کا کام دے گا تو اس سے پاکستان کو فائدہ کم نقصان زیادہ ہے ،
پہلے جو باتیں معلوم ہیں ان پر آتے ہیں :اس میں سب سے زیادہ بجلی بنانے کے پراجیکٹس لگ رہے ہیں، کہاں لگ رہے ہیں اس سے کسی کو کوئی سروکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جب ساری بجلی نیشنل گرد میں جاکر ضرورت کے مطابق تقسیم ہونی ہے تو پھر پیڑ گننے کا فائدہ ؟؟ پاکستان کی انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ بجلی ہے جو اس سے حل ہو جائے گا اس سے چین کو کیا فائدہ ہے؟؟
پھر ٹرانسمیشن لائنز کے پراجیکٹ ہیں ہی ابھی پچھلے دنوں ہی میں نے شیئر کیا ہے کہ ڈی آئ خان- ژوب ٹرانسمیشن لائن کی منظوری دی گئی ہے تو کیا یہ بجلی پنجاب استعمال کرے گا؟؟
روڈ کے پراجیکٹس: کیا مغربی روٹ نہیں بن رہا اور اس پر کے پی کا اعترض یہ ہے کہ روٹ تو بن رہا ہے ہمیں انڈسٹریل اسٹیٹ بھی بنا کر دئیے جائیں جبکہ انڈسٹریل اسٹیٹ صوبائی حکومتیں خود بناتی ہیں لیکن وہ اپنا کام دوسروں سے کروانا چاہتے ہیں
ریل کے پراجیکٹس میں سرفہرست کراچی سے پشاور ریلوے لائن جو پاکستان کی مین لائن ہے کو بحال کیا جائے گا،پنجاب اور کے پی کی صنعت کے لئے یہ پراجیکٹ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے
پنجاب کے پاس کوئی بندر گاہ نہیں نہ ہی اسکی سرحد چین یا وسط ایشیا سے ملتی ہے مجھے سمجھ نہیں آتی پنجاب کس طرح باقی صوبوں کو حصّہ دے بغیر سب کچھ ہڑپ کر لے گا
Last edited: