سی پیک کا پہلا منصوبہ گوادر میں مکمل، باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا

gawadar.jpg


سی پیک کا پہلا منصوبہ مکمل، پاک چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

پاک چین دوستی زندہ باد،سی پیک منصوبے پر کامیابی سے کام جاری ہے،گوادر میں سی پیک کا پہلا منصوبہ مکمل ہوگیا ہے، پاک چین ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا گی ہے، افتتاحی تقریب میں چینی سفیر نونگ رونگ نے بھی ویڈیو لنک شرکت کی۔

چینی سفیر نے بتایا کہ منصوبے پر 10ملین ڈالر کی لاگت آئی اور اسے 20مہینے کی مختصر ترین مدت میں تیار کیا گیا ہے، یہ انسٹیٹیوٹ پاک چین ستر سالہ دوستی کی نشانی ہے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ اینڈ ووکیشنل ادارے میں جدید قسم کے آلات اور مشینری موجود ہے،انسٹی ٹیوٹ میں گوادر سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کو بہترین فنی تعلیم اور ہنر سکھایا جائے گا۔

سفیر نے مزید بتایا کہ پاک چائینہ انسٹیٹیوٹ کے طالبعلموں کونہ صرف مفت رہائش بلکہ اسکالر شپ بھی دی جائیگی،چائینہ اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤشنگ نے میڈیا سے گفتگو میں انسٹیٹیوٹ کو نہ صرف گوادر بلکہ پورے خطےکیلئے بہترین ادارہ قرارد یا، انہوں ںے کہا یہ انسٹی ٹیوٹ خطے کی فنی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

اس سے قبل وزیر اعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار سست ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں،اسلام آباد میں 600 کے وی مٹیاری تا لاہور ٹرانسمیشن لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ کورونا کے باعث سی پیک میں کچھ مسئلے آئے لیکن اب سی پیک پرتیزی سے کام جاری ہے،ملک میں پیسہ آئے گا تو قرض اتار سکیں گے،سی پیک کی رفتار تیز ہوگی۔