
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر کو وفاقی حکومت نے غیرقانونی طور پر معطل کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل سروس ٹربیونل نے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیڈرل سروس ٹربیونل کے جاردی کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت نے غیرقانونی طور پر معطل کیا ہے۔2 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ مشتاق جدون اور عاصم اکرم پر مشتمل ٹربیونل نے جاری کیا اور سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1591061088941920256
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فیصلے کی کاپی شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی اشفاق احمد نے لکھا کہ: فیڈرل سروس ٹریبیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کیخلاف تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ سی سی پی او لاہور کی تبادلے سے متعلق 5 نومبر کا نوٹیفکیشن معطل کیا جاتا ہے،وفاقی حکومت نے قوانین اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے برعکس سی سی پی او لایور کو معطل کیا فیصلہ!
تحریری فیصلے کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا تبادلے سے متعلق 5 نومبر کو جاری کیا گیا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا گیا ہے اور ان کی معطلی کے فیصلے کو خلاف قانون قرار دیتے ہوئے صوبے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم بھی معطل کرتے ہوئے غلام محمود ڈوگر کی اپیل منظور کر لی ہے۔ تحریری فیصلے میں مزید یہ بھی لکھا گیا کہ سی سی پی او کی ٹریبونل کے سامنے درخواست قبل از وقت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن پہلے ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرے پھر درخواست گزار اپیل کر سکتا ہے۔
یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کے خلاف درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دی تھی اور جاری کیے گئے فیصلے میں یہ فیصلہ عدالتی نظیر بھی قرار دیا تھا، انہوں نے اپنی درخواست میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کوفریق بنایا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fed-ghulam-dogar.jpg