
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ نیازی کی گرفتاری کی تصدیق بھی کی ہے۔
نجی چینل کے مطابق سیف اللہ نیازی کے خلاف کچھ انکوائریز جاری تھیں جس میں وہ خاطر خواہ جواب نہ دے سکے جس بنا پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔ سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے نہیں بلکہ ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1578286157070159874
دوسری جانب تحریک انصاف کےجنرل سیکرٹری اسد عمر نے ایک بیان میں کہا ہےکہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو اٹھالیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما افتخار درانی نے دعویٰ کیا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی کو سینیٹ کے احاطے سے اغوا کرلیا گیا ہے، پہلے بھی ان کے گھر کے اوپر حملہ کیا گیا تھا اور ذاتی سامان تحویل میں لیا گیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1578293775235166208
ادھر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سینٹ کے احاطے سے سینیٹر کو اٹھا لیا گیا؟
https://twitter.com/x/status/1578289022883233793
ملک میں اتنی بڑی فسطائیت کبھی نازل نہیں ہوئی، اس سے زیادہ توہین پارلیمنٹ کی ہو نہیں سکتی، چیئرمین سینیٹ کم از کم غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس عمل کا نوٹس لیں۔
Last edited by a moderator: