سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عرفان صدیقی کرسی کا پایہ ٹوٹنے پر گر پڑے

irfan-siddiqui.jpg


سینٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس، عرفان صدیقی کرسی کا پایہ ٹوٹنے پر گر پڑے ، خیریت دریافت کیے جانے پر کہا کہ میں تو ٹھیک ہوں لیکن یہ کرسی ٹوٹ گئی ہے

پارلیمنٹ ہائوس میں آج سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹر عرفان صدیقی خصوصی اجازت کے ساتھ شریک اور تفصیل کے ساتھ اپنا موقف کمیٹی کے سامنے رکھا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی طرف سے سینیٹر عرفان صدیقی کے گمشدہ بل کے حوالے سے وزارت پارلیمانی امور اور وزیراعظم ہائوس سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے۔ چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ معاملے کی مکمل چھان بین کے بعد کمیٹی مزید کارروائی بارے فیصلہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور داخلہ کے اجلاس میں ایک موقع پر سینیٹر عرفان صدیقی جس کرسی پر بیٹھے تھے اس پایہ ٹوٹ گیا جس کے باعث وہ کرسی سے نیچے گر پڑے جنہیں اجلاس میں شریک دیگر اراکین سینٹ نے زمین سے اٹھایا۔ کرسی سے گرنے پر خیریت دریافت کیے جانے پر عرفان صدیقی نے جواب میں کہا کہ میں تو ٹھیک ہوں لیکن یہ کرسی ٹوٹ گئی ہے۔

عرفان صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ ہم قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے لیے قومی اسمبلی سے روم ادھار لیتے ہیں اور یہاں کے فرنیچر کا یہ حال ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی کو اس کمرے میں موجود فرنیچر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر عرفان صدیقی کی طرف پیش کیا گیا ضابطہ فوجداری میں ترمیمی بل 2023ء سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد 21 جون 2022ء کو صدر مملکت سے توثیق کرنے کیلئے براستہ وزیراعظم ہائوس ایوان صدر ارسال کیا گیا تھا لیکن 15 مہینے گزرنے کے باوجود اب تک یہ بل لاپتہ ہے۔ قائمہ کمیٹی اراکین کا کہنا تھا کہ یہ ایک سینیٹر نہیں بلکہ پوری پارلیمنٹ کی توہین کے مترادف ہے۔
 

bahmad

Minister (2k+ posts)
kursi ka paya nahi iss ki harram kha kha kr g**d hi itni moti ho gai ha k kursi kia kursaaaa bhi nahi simbhal sakta
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

اے بد لحاظ، چرب زبان، ضمیر فروش گنجا کُکّڑ بچپن توں ای پاوے لئین دا رسیا تے عادی اے . پاوا کرسی دا ہووے یا گل خان دا ایوری پاوا از ویلکم . کرسی شکن پرفارمنس