
وفاقی وزیر اور چیئرپرسن برائے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے انکشاف کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے امداد رقوم جن اکاؤنٹس میں جمع کی گئی تھیں ان پر ہیکرز نے حملہ کر دیا ہے۔
شازیہ مری نے بتایا کہ اس حوالے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایات کر دی ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سائبر کرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔ جس پر انکوائری کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے علم میں یہ بات آئی ہے کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیکنگ کی مدد سے نکال رہے ہیں مگر ہم جلد ہی مجرموں تک پہنچ جائیں گے۔
نجی چینل اے آر وائے کی خبر کے مطابق ہیکرز پہلے دیگر کمپنیز یا سیکٹرز کے مالی معاملات تک رسائی حاصل کر کے رقوم نکالتے تھے مگر اب انہوں نے سیلاب متاثرین کو بھی نہیں بخشا۔
یاد رہے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں معمولات زندگی بحال نہ ہوسکے ، نواب شاہ، خیرپور روڈ دریا کا منظر پیش کررہا ہے۔ میہڑ،دادو،جوہی، خیرپور ناتھن شاہ کے سینکڑوں دیہات اب بھی زیر آب ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1bisphackedaccountshahza.jpg