
بدترین سیلاب کے باعث معاشی طور پر نقصانات کا سامنا کرنےو الے پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے مزید ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف ) کا ایک وفد سیلاب کے باعث پاکستانی معیشت کو پہنچنے والے نقصانات کا جائز ہ لینے کیلئے جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یہ وفد سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرکے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگائے گا اور ساتھ ہی سیلاب کے بعد متاثرہ لوگوں کے مسائل و ضروریات سے متعلق تفصیلات اکھٹی کرے گا، یہ وفد سیلاب زدہ علاقوں میں رہنے والے افراد کے روزگار کے حوالے سے بھی ڈیٹا اکھٹاکرے گا۔
آئی ایم ایف کا وفد تمام تفصیلات جمع کرنے کے بعد سیلاب متاثرین کی معاونت کیلئے تجاویز مرتب کرکے ایک رپورٹ تیار کرے گا، اس کیلئے حکومت پاکستان آئی ایم ایف کے وفد کو بھرپور سہولیات فراہم کرے گی، وفد کی تیار کردہ رپورٹ آئی ایم ایف کو بھجوائی جائےگی جس کی روشنی میں پاکستان کیلئے مزید ریلیف پیکج جاری ہونے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imf-flood-pak-rlff.jpg