سیلاب سب بہا لے گیا، متاثرہ علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر جاری

4floodsatellite.jpg

پاکستان میں سیلاب نے تباہی مچا دی، امریکی خلائی کمپنی نے پاکستان میں سیلاب کی سیٹلائٹ سے لی گئیں تصاویر جاری کردیں۔ تصاویر میں پہلے اور بعد کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔

تصاویر میں دریائے سندھ کے ساتھ ساتھ صوبہ پنجاب کے راجن پور اور روجھان کے شہروں میں بھی سیلاب کی صورتحال دکھائی گئی ہے۔ یاد رہے کہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر تباہی مچا رکھی ہے۔ ملک بھر میں حاليہ بارشوں اور سيلاب سےاب تک جاں بحق ہونے والے افراد کى تعداد 1061 ہوگئى ہے۔


لاکھوں کی تعداد میں مال مویشی سیلاب کے نذر ہو گئے۔ ہزاروں کلومیٹر شاہراہیں اور اہم پل بھی پانی بہا لے گیا۔ چاول ، کپاس اور پیاز سمیت کئی فصلیں تباہ ہو گَئیں ہیں۔ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور جنوبی پنجاب میں ہرطرف بربادی کا منظر، دوردراز علاقوں تک رسائی ناممکن ہوگئی۔

image.png


سیلاب کے باعث انسانی المیہ جنم لینے لگا بپھری موجوں سے بچ نکلنے والوں کو نئے امتحان کا سامنا ہے، خوراک اور پینے کا پانی نایاب ہوگیا، سر ڈھانپنے کوبھی ٹھکانہ نہیں ہے، مچھروں اور دیگر حشرات کی بھرمارسے بیماریاں پھوٹنے لگی ہیں۔

b.png


سیلاب سے ہونے والی تباہی کو 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ قراردیا جا رہاہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ متاثرین کی بحالی میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔

c.png


FbUz8OdWIAIfio8




FbUz80tWIAEs9B3


FbUz9VzWIAA0VHx
 

انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)
باجوہ حرام زادہ انسانوں کی کھوپڑیوں کے مینار پر ہی حکمرانی کرے گا۔ یہ عذاب اسی کی وجہ سے آ رہے ہیں
 

Back
Top