
سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے اپنے فیصلے میں 9 مئی کے واقعات پر عمران خان کے خلاف بنائے جانے والے درجنوں مقدمات کو مضحکہ خیز اور بدنیتی پرمبنی قرار دے دیا،
عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھہ نے کہا کہ اس ظلمت کے دور میں ابھی کچھ روشنی کی کرنیں باقی ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج فرخ فرید بلوچ نے نومئی واقعات پر عمران خان کے خلاف بنائے جانے والے کیسز اور وہ شھادت جس کی بنیاد پر ہر طرف پروپیگینڈا کیا جاتا ہے کہ فلاں جے آئی ٹی نے قصوروار کہہ دیا اور فلاں نے یہ کہہ دیا
انہوں نے فیصلہ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب نے ٹویٹ اور ویڈیو بیانات کو نہ صرف قانون کے دائرے کے اندر بلکہ یہ تک کہا کہ ان کی بنیاد پر کسی کے خلاف اتنے زیادہ مقدمات بنانا نہ صرف مضحکہ خیز ہے بلکہ بدنیتی پر مبنی ہے اورمقصد صرف گرفتار کرکےھتک عزت کے علاوہ کچھ نہیں
https://twitter.com/x/status/1682274690952462339
واضح رہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان کو جناح ہاوس سمیت لاہور میں درج تمام مقدمات میں گناہ گار قرار دے دیا گیا۔
پنجاب حکومت کے پراسیکیوٹر فرہادعلی شاہ نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری مطلوب ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جی آئی ٹی کو جو جواب جمع کروایا اسکی ریکارڈنگ کی گئی، چیرمین پی ٹی آئی نے جے آئی ٹی کو کہا کہ اگلی حکومت ہماری تم نظر بھی نہیں آؤگے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jithaiahaa.jpg