
سیالکوٹ میں غیر ملکی فیکٹری مینجر کو توہین مذہب کا الزام لگاکر قتل کرنے کے معاملے پر سوشل میڈیا صارفین پھٹ پڑے ہیں۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر "سیالکوٹ" ابھی بھی ٹرینڈ کررہا ہے، واقعے کے بعد سیاستدانوں، صحافی برادری اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ کار ضرار کھوڑو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ سیالکوٹ کے واقعہ پر حیران ہونے کی ضرورت نہیں ہے، مذہب کے نام پر ایسے واقعات کو جائز قرار دینے کا یہ فطر ی اور منطقی نتیجہ ہے، ریاست کی جانب سے بار بار جھکنے کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1466683320901771265
صدیق جان نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ راتوں کو بھی عدالتیں لگانی پڑیں تو لگائیں اور سیالکوٹ واقعے کے ذمہ داران کو جلد از جلد پھانسی پر لٹکائیں۔
https://twitter.com/x/status/1466755243182592000
امبرین نامی صارف نے سوال کیا کہ کسی بھی ایک مذہبی جماعت کے سربراہ کی جانب سے اس واقعے کی مذمت نہیں کی گئی ہوگی، جب ٹی ایل پی کی جانب سے 8 پولیس والے مارے گئے تب تمام مذہبی جماعتیں ان کے ساتھ کھڑی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1466743801217789953
نائمہ نے کہا کہ مسلمان ہونے کیلئے کلمہ گو ہونے کے ساتھ دو جہاں کے رحمت العالمین والے اخلاقِ حسنہ، غیر مسلموں کیساتھ سلوک، رواداری جیسی صفات بھی خود میں پیدا کرنی ہوتی ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1466817274162171910
ایک اور صارف نے کہا کہ اگر آج کے واقعہ درست ہے تو تمام اخبارات کے مالکان بھی واجب القتل ہیں کیونکہ وہ اخبارات میں قرآنی آیات اور احادیث شائع کرتے ہیں اور بعد میں یہی اخبارات استغراللہ کوڑے کے ڈھیر میں پڑے ہوتے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1466705262463619079
اکبر نامی صارف نے کہا کہجو قوم اپنے اندر موجود کمزوروں اور اقلیتوں پر ظلم کرتی ہے وہ کبھی سکون میں نہیں رہ سکتی اللہ اس پر کبھی رحم نہیں کرسکتا وہ عذاب میں ہی رہے گی، ایسے جرائم ملک سے غداری کے مترادف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1466708271021137925
ایک اور صارف نے کہا کہ کسی ملازم کی غلطی پر سرزنش نہ کریں ورنہ اس کے اندر کا عاشق جاگ جائے گا اور آپ پر لگا گستاخ کا لیبل آپ کی نسلیں بھگتیں گی۔
https://twitter.com/x/status/1466756185252581378
راؤ زاہد نے کہا کہ سری لنکا کی ٹیم پر پاکستان میں حملہ ہوا مگر سری لنکا کی ہی پہلی ٹیم تھی جس نے پاکستان میں دوبارہ کرکٹ کھیلی، آج جو سری لنکن باشندے کے ساتھ ہوا اس پر ہر پاکستانی کو شرمندہ ہونا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1466760300250730497
تقویم احسن نے لکھا کہ جاہل لکھا ۔مٹا دیا،جانور لکھا مٹا دیا ۔حیوان لکھا مٹا دیا۔درندے لکھا مٹا دیا۔جہنمی لکھا مٹا دیا۔تمہیں کیا لکھوں ۔تم یہ سب کچھ اور بہت کچھ ہی تو ہو۔نہیں ہوتو انسان نہیں ہو۔
https://twitter.com/x/status/1466749464257998857
سید عامر علی نے دعا کی اور کہا کہ اللّٰہ پاک پاکستان کو شدت پسندوں سے محفوظ رکھے،اور پاکستان کو دنیا میں بدنام ہونےسے بچائے،
https://twitter.com/x/status/1466838398057037826
عقیل شیخ نامی ایک صارف نے مقتول سری لنکن باشندے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ یہ شخص میرے گاؤں کی چار بہنوں کو چھوڑنے آتا تھا کہ کوئی انہیں نقصان نہ پہنچا دے مگر اسے معلوم نہیں تھا کہ جن سے بچا رہا ہے یہی ایک دن اس کی جان لے لیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1466804657523732490
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sirilanka.jpg