PAINDO
Siasat.pk - Blogger

حقیقت سے بے خبر حماقت پے نازاں
یہ مصرہ کسی شاعر نے دور حاضر کے ان فرعونوں کے لئے لکھا تھا جو ملک کو اپنے باپ دادا کی جاگیر سمجھتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ہمیشہ ماضی میں جیتے ہیں وقت و حالات کے تغیر تاریخی حقیقتوں سے بے خبر رہتے ہیں
بادشاہ سلامت کو عوامی آئنہ دیکھنے کے بعد جب یہ اندازہ ہوا کہ جوانی کی غلط کاریوں کی وجھہ سے وقت سے پہلے چہرے پر جُھریا کمر میں جھکاو اور کندھے نیچے گر چکے ہیں تو اپنے سب سے قابل اعتماد وزیر سے مشورہ کیا وزیر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو کہ خود اسی بیماری سے دو چار تھا اس نے بادشاہ سلامت کو خاندانی حکیم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سے مشورہ کرنے کو کہا آپ کو یہ سن کر حیرانی ہو گی کہ وہ خاندانی حکیم بھی اُس بیماری سے خود کو نا بچا سکا مگر بادشاہ سلامت کو کوئی مشورہ تو دینا ہی تھا
وزیر اور حکیم نے مل کر بادشاہ سلامت کو اپنی بیماری اور تجربے کی ورشنی میں یہ مشورہ دیا کہ اب آپ اونچی ایڑی والے جوتے سلوا لیں تاکہ آپ کا سیاسی قد اس شخص کے برابر ہو جائے جس کا حقیقی قد بھی آپکے قد سے بڑا ہے
اب بادشاہ سلامت نے ملک کے تمام نامور موچیوں کو بلاوا بھیجوا دیا کہ وہ بادشاہ سلامت کے لئے ایک اونچی ایڑی والے سیاسی جوتے کا جوڑا تیا ر کریں
سنا ہے اس جوتے کو بنانے کے لئے چمڑا لاڑکانہ دھاگا گجرات رنگ روغن مشرف نگر اور اس جوتے کا سول حاصل کرنے کے لئے میڈیا تک سے رابطہ کیا جا رہا ہے
Last edited: