
اسلام آباد: امریکی سفارتخانے نے اسلام آباد میں موجود اپنے شہریوں کو ممکنہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ سفارتخانے نے اپنے بیان میں امریکی شہریوں کو فیصل مسجد اور اس کے اطراف جانے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
یہ ہدایات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے فیصل مسجد سے متعلق جاری کردہ دھمکی کے بعد سامنے آئی ہیں۔ سفارتخانے کے ریجنل سیکیورٹی آفس نے فیصل مسجد کے علاقے میں امریکی عملے کے سفر پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

امریکی شہریوں کے لیے احتیاطی تدابیر
سفارتخانے نے امریکی شہریوں کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے:- فیصل مسجد اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
- ہجوم یا کسی بھی غیر متوقع عوامی اجتماع کی صورت میں فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں۔
- اپنی ذاتی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیں۔
- مقامی میڈیا پر حالات و واقعات سے متعلق اپ ڈیٹس حاصل کریں۔
- اپنی شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں اور مقامی حکام سے تعاون کریں۔
- کم پروفائل رکھیں اور اپنے اردگرد کے ماحول سے باخبر رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1889675563721207902
Last edited: