
کورونا وائرس نے بڑی بڑی معیشت کے پہیے جام کردییے،جس طرح پاکستان اس وقت مہنگائی کے بدترین دور سے گزر رہاہے، اسی طرح امریکہ میں بھی مہنگائی کاسونامی آگیا،امریکہ میں مہنگائی کی شرح تیس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
امریکہ میں مہنگائی کا تیس سالہ ریکارڈ کیا ٹوٹا اشیائے خورونوش، تیل، گیس اور گاڑیوں، مکانات سمیت دیگر اشیاء کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئی ہیں،امریکہ کے سرکاری محکمے کی جانب سے جاری رپورٹ جاری کردی گئی۔
امریکی محکمہ برائے افرادی قوت کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی ہرسال اضافہ ریکارڈ ہورہاہے،ستمبر میں پانچ اعشاریہ چار جبکہ گزشتہ ماہ پانچ اعشاریہ نو فیصد تھی،رپورٹ کے مطابق امریکہ میں توانائی کی قیمتوں میں چار اعشاریہ چھ فیصد اضافہ ہوا ہے۔
امریکی صدر جوبائیڈن کہتے ہیں اشیائے خورونوش کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، مہنگائی میں اضافہ عارضی ثابت ہوگا،مہنگائی کے خلاف جنگ کو اول ترجیح ہے،ملک میں بیروزگاری تو کم ہورہی ہے لیکن بڑھتی مہنگائی پر تشویش ہے، جس سے نمٹنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔
سپرپاور امریکا کو اس سے قبل بدترین مہنگائی کا سامنا انیس سو نوے میں ہوا تھا،ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ جارج بش کے دورِ حکومت عراق اور خلیجی ممالک کے ساتھ جنگوں میں مصروف امریکا کو اس وقت بھی اتنی مہنگائی کا سامنا نہیں تھا جتنا اب ہورہاہے،رپورٹ کئے مطابق امریکہ میں ہر سال مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہوتا جارہاہے،ایک مہینے کے دوران مختلف اشیا کی قیمتوں میں 0.9 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/usa%20inf.jpg