سپر مین فلم میں کشمیر کو متنازعہ علاقہ دکھانے بھارتی صارفین اور میڈیامشتعل

dc-comics-india-2332.jpg


مشہور اینیمیٹڈ ہیرو سپر مین اور ونڈر وومن کی جانب سے کشمیر کے تنازعے کو حل کرنے کے حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے ہیں۔

خبررساں ادارے ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق ڈی سی کی نئی اینی میٹڈ فلم'ان جسٹس' کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے قبضہ کیے گئے علاقے کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ دکھایا گیا ہے اور ڈی سی کے سپر ہیروز سپر مین اور ونڈر وومن اس علاقے سے تمام فوجوں کو تباہ کرتے ہوئے اسے آرم فری زون بناتے ہیں۔

اس کلپ کے وائرل ہوتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہوگئے ہیں اور اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے بھارتی صارفین نے "اینٹی انڈیا سپرمین" کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈنگ میں آگیا ہے۔



وائر ل ویڈیو کی وائس اوور میں پاکستان اور بھارت کا کوئی ذکر نہیں ہے تاہم یہ بتایا جارہا ہے کہ سپر مین اور ونڈر وومن نے کشمیر میں تمام ملٹری تنصیبات کو تباہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور علاقے کو فری آرم زون بنادیا گیا ہے۔


تاہم ویڈیو کلپ کےو ائرل ہونے کے بعد بھارتی صارفین مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ڈی سی فلمز کو بھارت میں بین کرنے سمیت متعدد مطالبات پیش کرنا شروع کردیئے۔

https://twitter.com/x/status/1450197328959213569
ایک اور صارف نے لکھا کہ بھارت کو ولن اور کشمیر کو متنازعہ علاقہ دکھانا بھارت کے خلاف غیرا خلاقی پراپیگنڈہ ہے، کشمیر بھارت کو اٹوٹ انگ ہے اور رہے گا۔

< https://twitter.com/x/status/1450868691516596225
ایک صارف نے ڈی سی فلمز سے مطالبہ کیا کہ اس بھونڈے پراپیگنڈے پر بھارت سے معافی مانگی جائے وگرنہ کروڑوں بھارتیوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہوجائے، انہوں نے مزید لکھا کہ ہماری طاقت کو شبہ نہ کریں ہم آپ کو ناقابل فراموش نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1450860150089084928
https://twitter.com/x/status/1451060007097696260
 

Back
Top