سپریم کورٹ کے فیصلے پر ن لیگ اور نرم گوشہ رکھنے والے صحافتی حلقوں کا ردعمل

21sahafirdaamls.jpg

سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دے کر پرویزالہیٰ کو وزیراعلی پنجاب قرار دینے کے فیصلے پر ردعمل آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف چوہدری پرویز الہیٰ کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کو وزیراعلی منتخب کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور پرویزالہیٰ کواس انتخاب میں فاتح قرار دیتے ہوئے آج ہی وزیراعلی کا حلف لینے کا حکم جاری کردیا ہے۔

فیصلے پر ن لیگ اور صحافتی حلقوں کی جانب سے ردعمل آنا شرو ع ہوگیا ہے، ن لیگ نے اس فیصلے سے قبل ہی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا تھا۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے عدالتی فیصلے پرر دعمل دیتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ تینوں جج صاحبان کو سلام، انہوں نے پاکستان کو ایک تماشا بنادیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551972702755364865
مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے اسے عدالتی بغاوت قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1551961268482973702
وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادےا ور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کے بھائی سلیمان شہباز نے اپنی ٹویٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا "ہیرے"۔

https://twitter.com/x/status/1551963838437900293
سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی نے ذو معنی انداز اپناتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےسب سےبڑے۔۔۔۔۔۔۔۔پرویز الٰہی کوپی ٹی آئی کاوزیراعلیٰ بننامبارک ہو۔

سلیم صافی نے مزید کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ پرویزالہیٰ قائد عمران خان کی خواہش کااحترام کرتےہوئے حلف اٹھاتے ہی جعلی اسمبلی توڑیں گے اور ان کی تائید میں محمود خان پختونخوا کی اسمبلی توڑیں گے تاکہ ثابت ہوجائے کہ پی ٹی آئی نئے انتخابات میں سنجیدہ ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551967314299551744
صحافی و تجزیہ کار عمار مسعود نے کہا کہ جس شخص نے رات گئے پرویز الہیٰ کو شجاعت حسین سے بغاوت کرکے عمران خان کی حمایت کا مشورہ دیا وہ شخص آئین، عدلیہ اور حکومت سے بھی زیادہ طاقتور ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551961863872815107
صحافی و تحقیقاتی رپورٹر وسیم عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو مبارکباد دی۔

https://twitter.com/x/status/1551970892489580544
کورٹ رپورٹر عبدالقیوم صدیقی نے ٹویٹر بیان میں لکھا کہ جو اپنے سینئر ترین ججز سے مشورہ کرنا توہین سمجھتا ہو، مشاورت کے لیے فل کورٹ میٹنگ بلانے کی جرات نہ رکھتا ہو، وہ پارٹی سربراہ کی آمریت ختم اور جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے عبادت سمجھ کر اپنا کام کرتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1551896787631230976
 

SharpAsKnife

Minister (2k+ posts)
آج ایک اور الیکشن سلیم لفافی کے گھر پر ہوگا کہ اسکی بیوی کس کے ساتھ بھاگے گی اور بیٹی کتنوں کے ساتھ رات گزارے گی
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ان بیچاروں کا رونا بنتا ہے۔۔۔ پنجاب سے لفافے تو بند ہونگے، وفاق میں بھی انکے لفافے اور مفت کے حج اور عمرے بند ہونے والے ہیں۔
 

Back
Top