
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بعد لیگی قائد نواز شریف نے بھی اپنی پارٹی کو الیکشن کی تیاری کی ہدایت کردی،
نواز شریف زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں معیشت، سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن میں حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
نواز شریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے انتخابات کی تیاری کی جائے، عدالت اسمبلیاں بحال کرے یا الیکشن کرانے کے حق میں فیصلے دے ہماری تیاری مکمل ہونی چاہئے، امیدواران کے نام فائنل کرنے سے پہلے ان کی پارٹی سے وفاداری چیک کی جائے،ٹکٹ دینے سے پہلے امیدوار کا حلقے میں اثر و رسوخ چیک کیا جائے، ٹکٹ سے قبل متعلقہ حلقے میں ہونیوالے گزشتہ انتخابات کو مدنظررکھا جائے۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر اختلافات کو فوری ختم کیا جائے، جو مخلص لوگ پارٹی سے ناراض ہیں انہیں پارٹی میں واپس لایا جائے،قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز کے حوالے سے مناسب ایڈجسٹمنٹ کی جائے، ویڈیو لنک اجلاس میں نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، مریم اورنگزیب موجود تھیں،ویڈیو لنک اجلاس میں پرویز رشید، رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق شریک تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawahhsaa.jpg