سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کی سماعت۔۔بار باربلے کا تذکرہ

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
بیرسٹر فیصل صدیقی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے حوالے سے بتا رہے ہیں کہ کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں
https://twitter.com/x/status/1797527235525804484
الیکشن کمیشن نے ان ممبران کو آزاد ڈیکلیئر نہیں کیا بلکہ سنی اتحاد کونسل کا ممبر نوٹیفائی کیا ہے، جسٹس اطہر من اللہ

الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی پارٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے سنی اتحاد کونسل کی قومی اسمبلی میں 82 نشستیں دکھائی ہیں، جسٹس اطہر من اللہ

جو لوگ سنی اتحاد کونسل میں گئے کیا کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت کسی جماعت نے پارٹی سرٹیفیکیٹ دیا تھا؟ جسٹس جمال مندوخیل

کیس میں فریق مخالف کون ہیں؟ بینیفشری کون تھے جنہیں فریق بنایا گیا؟ چیف جسٹس

جن کو اضافی نشستیں دی گئیں وہ بینفشری ہیں، فیصل صدیقی

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو بطور سیاسی جماعت نوٹیفائی کیا ہے؟ وکیل نے بتایا بالکل آزاد کے طور پر نوٹیفائی نہیں کیا گیا

کیا الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ اگر جماعت کسی کو نامزد کرتی ہے اور امیدوار کی بھی یہ خواہش ہے کہ میں فلاں پارٹی سے ہوں تو کیا الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار ہے کہ اس امیدوار کو آزاد قرار دیا جائے ؟ جسٹس جمال مندوخیل

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا کیس بلے کے انتخابی نشان چھنے کی طرف جارہا تھا تو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے سماعت کی رخ دوسری طرف تبدیل کر دیا۔۔۔ کیا دیگر جماعتیں آپ کے موقف کی تائید کرتی ہیں؟
مائی لارڈ ان کو مال غنیمت ملا ہے وہ کیوں ہماری تایئد کریں گے، وکیل فیصل صدیقی
https://twitter.com/x/status/1797529084404400636
 

Back
Top