سپریم کورٹ سے دو فیصلے، ایک وزیراعظم کا رویہ کچھ اور دوسرےکا کچھ اور

shsbaah.jpg

سپریم کورٹ سے دو وزرائے اعظم کے خلاف فیصلے، ایک کا رویہ کچھ اور دوسرےکا کچھ اور۔۔

آج سے ایک سال قبل سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا جو عمران خان کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنا۔یہ فیصلہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق تھا، قاسم سوری نے رولنگ دیکر تحریک عدم اعتماد مسترد کردی تھی جس کے بعد یہ معاملہ سپریم کورٹ چلا گیا۔

سپریم کورٹ نے فیصلہ عمران خان کے خلاف دیاجس پر ن لیگ اور پی ڈی ایم جماعتوں نے سپریم کورٹ کی تعریف کی اور اسے آئین اور قانون کی فتح قراردیدیا۔

اس پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں سپریم کورٹ کی عزت کرتا ہوں، سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں لیکن فیصلے سے مایوسی ہوئی ۔
https://twitter.com/x/status/1643242863549923328
قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر نےجو رولنگ دی تھی اس کی وجہ آرٹیکل 5 تھی، پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہوئی تھی، سپریم کورٹ کوکم از کم اس معاملے کودیکھنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا تھاکہ باہر سے کوئی مداخلت کرکے پاکستان کی حکومت کو گرارہا ہے، سپریم کورٹ کم ازکم اس مراسلے کو دیکھ تولیتا، سپریم کورٹ کو دیکھنا چاہیے تھا کہ کیا ہم سچ بول رہے ہیں یا نہیں، عدالت میں مراسلے پر کوئی بات چیت ہی نہیں ہوئی۔

دوسری جانب گزشتہ روز فیصلے پر مسلم لیگ ن کا رویہ یکسر مختلف تھا۔۔ مریم نواز نے ججز کوبرابھلا کہا اور ججز پر سنگین الزامات لگائے،راناثناء اللہ ججز کے خلاف بینرز اور سائن بورڈز کیساتھ سپریم کورٹ پہنچے جبکہ لیگی رہنما اور وزراء بھی ججز پر سنگین الزامات عائد کرتے رہے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی قتل قرار دیتے رہے۔

فیصلہ آنے کے فوری بعد وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا اور آج ہی کے دن الیکشن پر متنازعہ فیصلہ آگیا، 4 اپریل کو ایک وزیر اعظم کا عدالتی قتل ہوا اور آج 4 اپریل کو پھر آئین اور انصاف کا قتل ہوا، اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
https://twitter.com/x/status/1643479601031831552
لیگی رہنمااس پر شیم شیم کے نعرے لگاتے رہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سپریم کورٹ کے فیصلے پر ججز پر سنگین الزامات لگاتے رہے اور ججز کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا اعلان کرتے رہے جبکہ مریم نواز نے ججز پر ٹرکوں اور لاڈلے کو ریلیف دینے کاالزام لگایا
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
ایک تعلیم و تربیت یافتہ لیڈر اور چوراچکو کا موازنہ ہی نہیں بنتا
 

Back
Top