
پاکستان سٹاک مارکیٹ کریش کرگئی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔۔ڈالر بھی قابو سے باہر
تفیصلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج ایک بار پھر شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد کاروبار معطل ہوگیا لیکن اسکے بعد ٹریڈنگ کا دوبارہ آغاز ہوا تو کچھ بہتری دیکھنےمیں آئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1242 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد سٹاک ایکسچینج 45 ہزار 2 پر آ کر بند ہوگئی۔
اس دوران 100 انڈیکس میں 2.69فیصد کمی دیکھنے کوآئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 46 ہزار 244 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانبانٹر بینک میں ڈالر 1روپے 55 پیسے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 306 روپے کا ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 325 روپے کا ہو گیا۔
معاشی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے اسداللہ خان نے کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، ڈالر بھی بے قابو، آج رات پیٹرول بم گرانے کی تیاریاں مکمل، بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے آثار معدوم، کل نگراں وزیر خزانہ نے فرمایا میرا بیان غلط چلایا گیا، آج مارکیٹ بیٹھ گئی، اٹھارہ سو پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کے اربوں ڈوب گئے
https://twitter.com/x/status/1697206365670773079
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/stock1h1h11.jpg