
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ سول ملٹری تعلقات میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ ہر روز شام کو ٹی وی پروگرامز میں کہا جاتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ کردیا وہ کردیا، سول ملٹری تعلقات میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اسٹیبلشمنٹ کو ان معاملات سے دور رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہے کہ ہر چیز میں معیشت کا عمل دخل ہے، تاہم معاشی چیلنجز نئے نہیں ہیں۔
پڑوسی ملک بھارت سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ بھارت نے خطے کے امن کو داؤ پر لگارکھا ہے، بھارت اندرونی طور پر انتہا پسندی کی طرف گامزن ہے جبکہ بھارتی فوجی قیادت کی جانب سے دھمکیاں اور جھوٹا پراپیگنڈہ کیا گیا ہے، کشمیر میں بھارتی فوج کا بدترین محاصرہ جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ دہشتگردی کے نام پر بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو نشانہ بنارہی ہے ، وادی نیلم کے سامنے بھارتی فوج نے ایک جعلی ان کاؤنٹر کیا اور الزام پاکستان پر عائد کردیا، بھارت اس سے قبل بھی کئی بے گناہ لوگوں کو شہید کرچکا ہے، بھارتی پراپیگنڈہ کا مقصد بین الاقوام برادری کی توجہ حاصل کرنا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/7civilmilitrytaluqaat.jpg