جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی مقبولیت کے پیچھے وجہ سرکاری پیسہ کا استعمال بھی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا کا توڑ ڈھونڈنے کے بعد ہی عمران خان کی سیاست کا بھی توڑ ملے گا۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ صدر مملکت کے جنوری 2024ء کے انتخابات نہ ہونے کے خدشہ میں حقیقت لگتی ہے,ارشاد بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کی ایک وجہ سرکاری پیسے کا استعمال بھی ہے،
انہوں نے کہا پی ٹی آئی ہمیشہ سے نوجوانوں میں مقبول ترین جماعت رہی ہے، عمران خان باقی کسی بھی سیاستدان سے مقبول رہے ہیں، پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کمال کا رہا ہے، کئی ملکوں میں پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا جانباز ہیں، یہ جانباز بغیر پیسے کے پارٹی کی وفاداری میں کام کرتے ہیں اس کے علاوہ عمران خان کا فین کلب بھی ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل پر پارٹی اور بہت سے فائنانسرز پیسہ خرچ کرتے ہیں۔
محمل سرفراز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنی حکومت میں سوشل میڈیا مہم کیلئے سرکاری وسائل استعمال کرتی تھی، پی ٹی آئی حکومت سے منسلک اکاؤنٹس خاتون صحافیوں کی منظم ٹرولنگ کرتے تھے۔
ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز بڑے بڑے انکشاف کئے تھے,انہوں نے کہا تھا انٹیلی جنس ایجنسیزکو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کااستعمال کیا گیا، ٹرینڈ سیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کا پسندیدہ مشغلہ تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس سے خطاب میں اپنی سابقہ جماعت کے چیئرمین عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ونگ کونشانے پررکھنے والی فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بدنام کرنے کیلئے نوجوانوں کے سوشل میڈیا کا استعمال کیا گیا جس سے ہمارا وقار دنیا بھر میں مجروح ہوا۔
انہوں نے کہا قوم کاپیسہ بےدریغ طریقےسےاستعمال کیاگیا ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئے رکھا گیا بجٹ ہے، قوم اپنے ہی اداروں کے خلاف چڑھ دوڑی اورجب تحقیقات ہوئیں تو پتا چلایہ پبلک فنڈ تھا۔
فردوس عاشق اعوان کے مطابق ظاہرکیا گیا کہ یہ مفاد عامہ کی ترقی کیلئےرکھا گیا بجٹ ہے، 30 سے40 افراد کو بھرتی کیا گیا،800اکاؤنٹ کھولےگئے جن سے ریاست اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی پلاننگ کی گئی۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے نوجوانوں کابرین واش کیاگیاان کے ذہنوں میں بارود بھرا گیا۔ سوشل میڈیاایکٹوسٹ کی گرفتاریاں ہوئیں توانکشافات ہوئے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بیانیہ دینے والوں کے تانے بانے زمان پارک،بنی گالہ تک جاتےتھے ، ٹرینڈسیٹ کرکے ٹاپ ٹرینڈ پررہنا چیئرمین پی ٹی آئی کاپسندیدہ مشغلہ تھا۔
فردوس عاشق کی پریس کانفرنس کے ساتھ ہی سرکاری میڈیا نے دستاویزات کی نقل شائع کی جن میں پی ٹی آئی کیخلاف سنگین الزامات عائد کیے گئے,سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا تحریک انصاف نے پارٹی ایجنڈا پھیلانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا، سوشل میڈیا پر ٹیموں کی بھرتی کے لیے 870 ملین روپے خرچ کیے گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tajzia-kar-imran-khan.jpg
Last edited: