
ہم نہ باز آئیں گے محبت سے۔۔ ٹک ٹاک، فیس بک، ٹوئٹر پر پی ٹی آئی سپورٹرز کی نئی کمپین نے زور پکڑنا شروع کردیا
تحریک انصاف کو آج کل ریاستی پابندیوں کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی ہے، پی ٹی آئی سپورٹرز عمران خان کے حق میں سڑک پر آئیں، جھنڈے لیکر جائیں تو پولیس انکے پیچھے پڑجاتی ہے۔ پی ٹی آئی قیادت بھی آج کل انڈرگراؤنڈ ہے جبکہ عمران خان گرفتار ہیں۔
ایسے حالات میں پی ٹی آئی کے سپورٹرز نے عمران خان سے اظہاریکجہتی کیلئے نئی کمپین لانچ کی ہے جس کا عنوان "ہم نہ باز آئیں گے محبت سے۔۔ جان جائے گی اور کیا ہوگا" نام کے ایک گیت پر رکھا گیا ہے۔یہ گانا سب سے پہلے نصرت فتح علی خان اور بعدازاں حدیقہ کیانی نے گایا تھا۔
یہ کمپین اگرچہ فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب پر بھی چل رہی ہے لیکن سب سے زیادہ یہ کمپین ٹک ٹاک پہ چل رہی ہے۔کچھ سوشل میڈیا صارفین بیک گراؤنڈ پہ گانا پیش کرکے مختلف مناظر کیساتھ ویڈیوز شئیر کررہے ہیں تو کچھ جذباتی انداز میں خود گاکر
https://twitter.com/x/status/1689300685995560960 https://twitter.com/x/status/1688490249112965120
فیصل خان نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں ایک شخص پہاڑوں پر اکیلا کھڑا گارہاہےا ور اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو متوجہ کئے رکھا۔
https://twitter.com/x/status/1689281992687312896
کچھ روز قبل صوابی میں ایک بزرگ کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بزرگ رہا ہوا تو رہائی کے بعد بھی عمران خان کے حق میں نعرے لگادئیے جس پر پی ٹی آئی لیڈرعثمان سعیدبسرانے تبصرہ کیا کہ صوابی میں رہائی پانے والے بزرگ جیل کے باہر کیا نعرے لگا رہے؟؟؟؟؟ دراصل یہ ہے کہ ہم نہ باز آئیں گے محبت سے ۔۔ جان جائے گی اور کیا ہوگا ؟؟
https://twitter.com/x/status/1689720664708595713 https://twitter.com/x/status/1689737476657553409
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنی اپنی ویڈیوز بناکر شئیر کیں
https://twitter.com/x/status/1689850992261496832 https://twitter.com/x/status/1689319180326117378 https://twitter.com/x/status/1689622056265252864 https://twitter.com/x/status/1689225361735954432
بعض سوشل میڈیا صارفین نے ٹوئٹر پر #ہم_نہ_باز_آئینگے_محبت_سے کے نام سے ٹرینڈ بھی شروع کیا اور اسی ٹرینڈ کو استعمال کرکے ویڈیوز شئیر کرتے رہے
https://twitter.com/x/status/1688966806122491904 https://twitter.com/x/status/1689837714810564608 https://twitter.com/x/status/1689612524432273412
واضح رہے کہ گزشتہ سال جب عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا گیا تھا اس وقت بھی پی ٹی آئی سپورٹرز نے "ہم کھڑے تھے" نام سے کمپین چلائی تھی جو بہت پاپولر ہوئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/baaz-ajajahs.jpg