
سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کا شوق مہنگا پڑگیا، سعودی عرب میں عوام کو گمراہ کرنے والی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے صوبے الجوف میں پولیس نے عوام کو گمراہ کرنے والی ویڈیو بنانے کے الزام میں دو پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی عمریں 30 سال ہیں جبکہ ان کا تعلق پاکستان سے ہے۔
گرفتار نوجوانوں نے گمراہ کن ویڈیو دکان کے سامنے بنائی اور اس میں فائرنگ کی آوازیں بھی شامل کیں، نوجوانوں چاہتے تھے کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو جس کے بعد ان کی مشہوری ہو سکے۔
پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کے اکاؤنٹس سے شیئر کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی جس کی وجہ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے پبلک پراسکیوشن کے حوالے کر دیا۔
دوسری جانب شمالی فرانس میں اندوہناک واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں دو کمسن بہنوں نے والدہ کی موت سے بے خبر ان کی لاش کے ساتھ کئی دن گزار دیئے۔
دلخراش واقعہ فرانسیسی شہر رینس میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں خاتون اچانک چل بسیں، خاتون کی دو بیٹیاں جن کی عمر پانچ اور سات سال ہے’ یہی سمجھتی رہیں کہ ان کی والدہ سورہی ہیں۔
بچیوں کے بغیر اطلاع کے طویل غیرحاضری پراسکول کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس گھر پر پہنچی تو بچیوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ ‘خاموش رہو، امی سورہی ہیں’، تاہم پولیس اہلکار اصرار کرکے گھر کے اندر داخل ہوئے تو انہیں خاتون کی لاش ملی۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/4Tzznbd/saudi11.jpg