سوشل میڈیا پر زیر گردش صوابی جلسہ سے متعلق ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

fact-ch111.jpg

شمع جونیجو، فرحان ورک وقار ستی سمیت مختلف صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس نے ایک ویڈیو شئیر کی جس میں علی امین گنڈاپور نعرے لگانے کا کہہ رہے ہیں جبکہ نیچے خالی کرسیاں ہیں اور کوئی مجمع نہیں ہے۔

ان صحافیوں نے دعویٰ کیا کہ یہ تحریک انصاف کے جلسے کی فوٹیج ہے اور یہ جلسہ خالی کرسیوں پر مشتمل ہے۔

فرحان ورک نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ علی امین گنڈاپور کو کیا ہوگیا ہے؟ یہ نعرے کس سے لگوا رہا تھا؟ لگتا ہے بنگلہ دیش کے مناظر اور شیخ مجیب کی صورتحال دیکھ کر توازن خراب ہوچکا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1820482789382439423
شمع جونیجو نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے طنز کیا کہ اسٹیج پر عوام سے زیادہ لوگ کھڑے ہیں اور خود علی امین گنڈاپور عمران خان کا نام لئے بغیر گجنی کی طرح نعرے لگوا رہا ہے پی ٹی آئی کی اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے اتنا ذلت بھرا جلسہ۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1820482789382439423
لیکن جلد ہی اس جلسے کی حقیقت سامنے آگئی ۔ یہ ویڈیو جلسے سے ایک روز قبل کی تھی جب علی امین گنڈاپور جلسہ گاہ میں جلسے کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لے رہے تھے۔

علی امین گنڈاپور جب صوابی جلسے سے خطاب کررہے تھے تو انکا لباس بھی اور تھا۔ اس ویڈیو میں علی امین گنڈاپور نیلے لباس میں نظر آرہے ہیں جبکہ صوابی جلسے میں انہوں نے گرے کلر کا لباس پہن رکھا تھا
https://twitter.com/x/status/1820805401870319845
صحافی زبیر علی خان نے شمیع جونیجو کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلسے سے ایک رات قبل کی فوٹیج ہے
https://twitter.com/x/status/1820514617816432872