Chacha Basharat
Minister (2k+ posts)

سوشل میڈیا پر دونمبری اور فوٹو شاپ
یوں تودونمبری کا یہ سلسلہ سوشل میڈیا پر کافی عرصہ سے چل رہا ہے مگر حالیہ دنوں میں کسی اور صنعت نےترقی کی ہو یا نہ کی ہو اس صنعت نے کافی ترقی کی ہے
اب اس تصویر کو ہی دیکھ لیں- اچھی خاصی کپتان نے مشہور اور مہنگے امریکی برانڈ رالف لورین کی پولوجیکٹ پہن رکھی تھی ( یہاں امریکی سازش اور امریکہ مخالف نظریہ گیا تیل لینے ) لیکن کسی دو نمبر ستم ظریف نے فوٹو شاپ کے ذریعے پولو
کا گھوڑا غائب کرکے "گدھے" کی تصویر چسپاں کردی ہے
ہے ناں دو نمبری
کیا مطلب؟ کیا ہمارا کپتان گدھا ہے؟
میرے لئے اس سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ بات اب چل نکلی ہے تو گدھے تک محدود نہ رہ سکے گی - کل کلاں کو کوئی ستم ظریف گدھے کی بجائے چوہے،بندر،بن مانس،گیدڑ کی تصورچھاپ دے تو ہم اور آپ کیا کرلیں گے-
ایسے ناہنجاروں کے لئے اب تو دعائے خیر ہی کی جا سکتی ہے
پیمرا اور سائبر کرائم ایجنسی اس واردات اور دونمبری کا نوٹس لے