
سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے کاقرضہ لیا،علی محمد خان
وزیرمملکت علی محمد خان نے حکومت کی جانب سے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے لئے گئے قرضوں کی تفصیلات بتادیں،تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیرمملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے صرف ہم ذمہ دار نہیں ہیں، موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگی کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرض لیا۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے بتایا کہ مہنگائی نے عوام کو یقیناً مشکلات میں ڈال دیا، لیکن مہنگائی کےصرف ہم ذمہ دار نہیں،موجودہ حکومت نے سود کی مد میں ادائیگیوں کے لیے 3 ہزار ارب روپے اضافی قرضہ لیا ہے۔
علی محمد خان نے بتایا اسحاق ڈار نے 4 سال ڈالر کی قدرکو مصنوعی سہارے پر رکھا،مفتاح اسماعیل آئے تو انہوں نے ڈالر کو ڈی ویلیو کیا،ہم نےبھی روپےکو اس کی اصل قدرپرچھوڑ دیا،
کابینہ میں الیکشن کمیشن کو فنڈنگ روکنےکاکوئی فیصلہ نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن آزاد ادارہ ہے، حکومت کو آئین کےمطابق فنڈز جاری کرنے ہوتے ہیں۔
اس سے لندن میں گفتگو کرتے ہوئے گورنرپنجاب چوہدری سرور نے بھی آئی ایم ایف سے ہونے والے معاہدے کی تفصیل بتائی، انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہرچیزلکھوا لی ہے، تین سال میں چھ ارب ڈالرز آئی ایم ایف نے دینا ہیں، یہ خیرات نہیں قرض ہے، جس کے عوض اُس نے پاکستان کی ہر چیز کو گروی رکھ لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہا اوورسیز پاکستانی سالانہ تیس ارب ڈالرز ملک میں بھیجتے ہیں، ہم اوورسیزپاکستانیوں کو مکمل انصاف نہیں دے سکے، آج بھی اوورسیزپاکستانیوں کی زمینوں پر قبضے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ali-muhamad.jpg
Last edited by a moderator: