
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ یہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ عمران خان بلیک میل ہو کر کوئی فیصلہ کرے ۔ پچھلے ایک ہفتے میں جو سیاسی ماحول بنا ہوا ہے، اپوزیشن میں بیٹھے ہوئے ایم این ایز دعا کررہے ہیں کہ عدم اعتماد کی تحریک کامیاب نہ ہو ۔ ہم اگر اس وقت الیکشن میں چلے گئے تو تحریک انصاف دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگی۔
"بات چیت" سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا تحریک انصاف 27 مارچ کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کرے گی۔ تحریک عدم اعتماد پر عمران خان کو کامیابی ملے گی اور فتح پاکستان کی ہوگی۔ انہوں نے کہا اب معاملہ صرف عمران خان یا پی ٹی آئی کا نہیں بلکہ پاکستان کا ہے، آپ دیکھیں گے 27 مارچ کو کیا ہونے والا ہے۔
عمران خان کے عوامی جلسوں میں عوام کا جوش و جذبہ دیکھ کر یقین ہے کہ اگر اس وقت تحریک عدم کامیاب ہو گئی تو وزیراعظم عمران خان دو تہائی اکثریت کے الیکشن جیتیں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا عوام نے فیصلہ کرنا ہے کیا ہم نے غلام بن کر رہنا ہے یا ایک آزاد ملک کا شہری بننا ہے۔ پاکستانی قوم کو غلامی کی زندگی گزارنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ عمران خان پوری دنیا میں قوم کا وقار بلند کررہا ہے اور وہ یہ بوٹ پالش کرنے والے کس حد تک گرے ہوئے۔