اداکارہ سنیتا مارشل نے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ "میرا اسلام قبول کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سنیتا مارشل نے نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں نادر علی نے سنیتا مارشل سے مذہب تبدیل کرنے سے متعلق سوال کیا۔
میزبان کا پوچھنا تھا کہ "آپ عیسائی اور آپ کے شوہر اداکار حسن احمد مسلمان ہیں، بچے کونسا مذہب فالو کر رہے ہیں؟ اور مذہب تبدیل کرنے کے حوالے سے آپ کا کیا ارادہ ہے؟"۔
اس پر سنیتا مارشل کا کہنا تھا کہ" اُن کے بچے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہیں، شادی سے قبل ہی میں اور حسن نے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ بچے کس مذہب کو فالو کریں گے۔"
انہوں نے خود سے متعلق کہا کہ" میرا فی الحال مذہب تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی مجھ پر سسرالیوں کی جانب سے کوئی دباؤ ہے، مجھے آج تک سسرال میں کبھی کسی نے اسلام قبول کرنے سے متعلق نہیں کہا ہے
اس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے یوٹیوبر نادرعلی کو کڑی تنقید کانشانہ بنایا او رکہا کہ نادرعلی کو ایسے متنازعہ سوالات نہیں پوچھنےچاہئے تھے۔
اس پر صحافی خرم اقبال کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے اس (سنیتامارشل) کے مذہب سے متعلق اس قسم کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئے تھے لیکن اسکے باوجود اس نے اچھے انداز اورتحمل سے جواب دئیے
https://twitter.com/x/status/1671376386895024128
مقدس فاروق اعوان نے تبصرہ کیا کہ یہ یوٹیوبر کیا کرنے کی کوشش کر رہا ہے،کسی شخص سے بھی مذہب سے متعلق خاص ذاتی سوال اس طرح بار بار پوچھنا انتہائی نامناسب ہے،وائرل کلپ کی چاہ میں ہر معاملے پر فرینک ہوجانا اچھی بات نہیں ہوتی، اللہ پاک ہم سب کو ہدایت دے،آمین ۔
https://twitter.com/x/status/1671125907417989120
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ نادر صاب !اس قسم کے سوال پوچھنے سے پہلے آپ ایک بار سوچ لیتے کہ خود آپ سے پوچھ کر آپکا نام بھی نہیں دیا گیا مذہب ، شہریت , زات تو دور کی بات ہے۔ اور تو اور اس دنیا میں آنے میں بھی آپکی کوئی مرضی نہیں ۔ البتہ دماغ دیا گیا ہے سوچنے کے لئے ۔ اسکو استعمال کرنے کی کوشش کریں ۔۔
https://twitter.com/x/status/1671271198057955330
ایک اور سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ سنیتا مارشل ہمیشہ سے ہی گریس فل ہے ، اللہ ہدایت دے انہیں جو مائیک کے سامنے بیٹھے ہیں
https://twitter.com/x/status/1671283987078164484
اداکارہ متھیرا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نادر علی کو اپنے مہمان کو ایسے سوالات کر کے تنگ کرنے کی عادت ہے، جب میں اِن کے شو میں گئی تھی نادر نے مجھ سے بھی بے تکے سوالات کیے تھے۔
دوسری جانب اداکارہ غنیٰ علی کا کہنا تھا کہ نادر علی اپنی کامیابی کے لیے مہمانوں سے ایسے متنازع سوالات کرتے ہیں۔
سینئر اداکارہ صبا فیصل نے بھی اس موضوع پر تبصرہ کیا اور نادر علی کے لیے ہدایت کی دعا کی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sunitaaaa.jpg