
جے یو آئی ف کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفیٰ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اور سینیٹر حافظ حمد اللہ نے ٹی 20 کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کی بدترین شکست پر محسن نقوی کےبیان پردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی بڑی سرجری کی ضرورت نہیں ہے بلکہ خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفیٰ ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین صاحب آپ کی منتخب کردہ ٹیم نےقوم کی ناک کٹوادی ہے،خودساختہ سرجن بورڈ کے ذریعے قومی ٹیم کی سرجری نہیں بلکہ ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔
خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں گزشتہ روز بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو بدترین شکست پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا تھا کہ ٹیم کی چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا تاہم بھارت کے خلاف بدترین کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14hafizhamhsjskjd.png