
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی آئی اراکین کی سندھ ہاؤس میں موجودگی کا بتایا تو وزیراعظم نام سن کر مسکرادیئے۔
تفصیلات کے مطابق صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجا ریاض اور نورعالم خان کی تصاویر شیئر کیں جن کے منحرف ہونے اور اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس میں قیام کی تصدیق خود انہوں نے اپنے منہ سے کردی ہے۔
ڈاکٹر شہباز گل نے اطہر کاظمی کی ٹویٹ کوری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضمیر فروشوں کے چہرے یاد رکھئیے گا۔وعدہ ہے آپ سے کہ عمران خان ایک انچ اپنی پوزیشن سے نہیں ہٹے گا۔
ڈاکٹرشہباز گل نےکہا کہ جب ان ارکان سے متعلق میں نے وزیراعظم عمران خان کو خبر دی انہوں نے مسکرا کر کہا کہ اللہ الحق ہے۔
https://twitter.com/x/status/1504429434710937601
ڈاکٹر شہباز گل نے لکھا کہ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت اس خریدو فروخت کے سامنے نہیں جھکوں گا، میری عوام میرے ساتھ کھڑی ہے میں اس سازش کا مقابلہ کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے سوات میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس ضمیر فروشی کا گڑھ بنا ہوا ہے جہاں نوٹوں کی بوریوں کے منہ کھل گئے ہیں۔
بعد ازاں میڈیا رپورٹس میں انکشاف ہوا کہ3خواتین اراکین سمیت درجنوں حکومتی اراکین اسمبلی کو سندھ ہاؤس میں چھپا کررکھا گیا ہے اور ان کی حفاظت کیلئے سندھ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
سندھ ہاؤس میں موجود پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجا ریاض نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ یہاں 24 کے قریب حکومتی اراکین موجود ہیں،مزید لوگ بھی آنا چاہتے ہیں مگر ن لیگ انہیں ایڈجسٹ نہیں کررہی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13pmresponsonshlotanews.jpg