
پاکستان تحریک انصاف، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، سندھ یونائیٹڈ پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، جمعیت علمائے اسلام ف، جماعت اسلامی ، پاک سرزمین پارٹی اور مجلس وحدت المسلمین نے پی پی پر انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کیا اور پورے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔
تمام جماعتوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر 14 اضلاع میں ہونے والے انتخابات میں سنگین خلاف ورزیوں کےد وران 'بیکار بیٹھنے' کا الزام لگایا۔ پولنگ شروع ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد مختلف رہنماؤں کی جانب سے سخت ردعمل آنا شروع ہو گیا۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پییپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی کے خدشات درست ثابت ہوئے، انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا رجحان جاری رہنے کی پیش گوئی کی۔
پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کسی کو منصفانہ طریقے سے الیکشن نہیں جیتنے دے گی، پی پی اپنی 14 سالہ بدترین حکمرانی، بدعنوانی اور نااہلی کی وجہ سے منصفانہ طریقے سے صاف شفاف انتخابات میں ایک سیٹ بھی نہیں جیت سکتی۔
علی زیدی نے کہا انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی توڑ پھوڑ کی گئی، ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا، جھوٹے مقدمات بنائے گئے، لوگوں کو ہراساں کیا گیا۔ ہم اس الیکشن کو مسترد کرتے ہیں اور اگر ان انتخابات پر متعلقہ اعلیٰ اداروں سے تصدیق کی مہر لگ گئی تو یہ جمہوریت اور سندھ کے لیے تباہی ہوگی۔
دوسری جانب، ایم کیو ایم پاکستان نے بھی پی پی پی حکومت کے کردار پر سوال اٹھایا اور حکمراں جماعت پر مخالفین، پولنگ عملے کو ہراساں کرنے اور لوگوں کو ووٹنگ کے عمل سے دور رکھنے کے لیے مسلح ڈاکوؤں کو استعمال کرنے کا الزام لگایا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/zardari-ppp-ellccc.jpg
Last edited: